"سمیسٹر فیس ختم کرو” طلباء کا مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

0
41

"سمیسٹر فیس ختم کرو” طلباء کا مطالبہ ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق. اس وقت سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ، نو سمیسٹر فیس ٹاپ ٹریند جا رہا ہے . طلبہ نے اس سلسلے میں فیس لینے کو زیادتی قرار دیا ہے . اور حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں‌ کہ سمیسٹر فیس معاف کی جائے .‌یونیورسٹی اور تعلیم اداروں نے آن لائن تعلیم جاری رکھتے ہوئے طلبا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیس دیں اور اور کلاسیں اٹینڈ کریں.
اس سلسلے میں سندھ کے محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی کوئی اجازت نہیں ہوگی البتہ اگر نجی تعلیمی ادارے آن لائن ایجوکیشن شروع کرنا چاہتے ہیں تو انھیں اس کی اجازت ہوگی۔

صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ نجی اسکولز اگر اپنے اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بلوانا چاہتے ہیں تو ان کو محکمہ صحت کی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔
کمیٹی نجی اسکولوں کے نہ صرف پہلی تا آٹھویں تک کے طلبہ و طالبات کو پروموٹ کرنے پر ان کے تحفظات دور کرنے کے ساتھ ساتھ نئے تعلیمی سال کے حوالے سے بھی رپورٹ مرتب کرے گی،ساتھ ہی اسکولوں کو کھولنے اور ایس او پیز کے حوالے سے رپورٹ مرتب کرکے ایک ہفتے میں جمع کرائے گی،اجلاس میں نجی اسکولوں کی جانب سے اسکول کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ تمام نجی اسکول چاہیں تو آن لائن کلاسز کا آغاز کرسکتے ہیں۔

تاہم اسکولوں میں تدریسی نظام کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی وہ بچوں کو وہاں بلوا سکیں گے،نجی اسکول چاہیں تو اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بلواسکیں گے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ والدین نجی اسکولوں کی طلبہ کی فیس ادا کریں، تعلیمی معیار بہتر کرنے کے لیے اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے بچوں کی آن لائن تعلیم کے حوالے سے موبائل ایپلی کیشن کا اجرا کردیا ہے مائیکروسوفٹ سمیت دیگر کے ساتھ مل کر مزید کام جاری ہے
طلبا نے اس وقت مطالبہ کیا ہے کہ پراپر تعلیم شروع ہونے تک ہم سے فیس نہ لی جائے اس طرح آن لائن تعلیم جاری کر کے ہمارے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے.

Leave a reply