سپریم کورٹ نے وکیل کو کیا 20 ہزارکا جرمانہ
سپریم کورٹ میں خاندانی اراضی کے تنازع سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے سجاد حسن شاہ ایڈووکیٹ پر 20 ہزار روپےجرمانہ کر دیا ،دوران سماعت سائل کے وکیل کے فریق کے حق میں دلائل دئیے ،جس پرجسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ وکیل صاحب ! آپ کس فریق کا کیس لڑ رہے ہیں؟ آپ بھائی کی طرف سے دلائل دے رہے ہیں یا بہن کی طرف سے؟
وکیل سجاد حسن شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت میں کہا کہ میں بہن کی طرف سے دلائل دے رہا ہوں،جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ وکیل صاحب آپ نے بھائی کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرایا ہے؟ آدھے گھنٹے سے آپ فریق کے حق میں دلائل دے رہے ہیں ،آپ کے ثبوت اور عدالتی فیصلے کا حوالہ بھی فریق کے حق میں ہے، عدالت نے کیل کو جرمانہ کر دیا .