الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست ،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

0
46
islamabad hoghcourt

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست ،عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شہری طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے درخواستگزارسے استفسار کیا کہ کیا ووٹنگ مشین سے انتجابات کے لیے قانون سازی نہیں ہوگی .وکیل درخواستگزار نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو سیاسی بنانے اورالیکشن کمیشن پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان اگر یہی صورتحال ہے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے یہ درخواست پاکستانی قوم کے بنیادی حقوق کا مسلہ ہے۔ ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پہلے ہی اتنا ہے کہ کسی نئے بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے الیکشن کمیشن کے کیا اعتراضات ہیں ان کا ہمیں پتہ ہونا چاہیئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراضات کہاں پر فائل کیے ہیں جس پر درخواست گزار نے بتایا کہ قائمہ کمیٹی میں اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں عدالت کا کہنا تھا کہ آرڈر کر دیتے ہیں آپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی

ا ی وی ایم کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست کا فیصلہ جاری کر دیا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے ای وی ایم کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کیخلاف درخواست نمٹا دی چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 3صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے آج ہی ایڈووکیٹ طارق اسد کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کوئی خلائی یا اجنبی کام نہیں، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا نظام دنیا کے بہت سے ممالک میں رائج ہےالیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر پارلیمنٹ سے قانون سازی لازم ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کی تجویز ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ضرورت ہے، درخواست گزار کے تحفظات قبل ازوقت اور خدشات پر مبنی ہیں،

لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم پر اعتراضات پر تفصیلی رپورٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جمع کرائی جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 37 اعتراضات اٹھائے گئے ہیں الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ای وی ایم کے استعمال کیلئے وقت بہت کم ہے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بیلٹ پیپر کی مناسب رازداری نہیں رہے گی جب کہ ووٹر کی شناخت گمنام نہیں رہے گی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر دیکھا نہیں جاسکتا جب کہ ای وی ایم کے استعمال سے کم ازکم خرچہ 150ارب روپے آئے گا اور کثیر رقم خرچ کرنے کے باوجود الیکشن کی شفافیت اور ساکھ مشکوک رہے گی۔ ای وی ایم کس کی تحویل میں رہیں گی، کچھ نہیں بتایا جارہا جب کہ مشین کو ہیک بھی کیا جاسکتا ہے بلیک باکس میں شفافیت پر سوال اُٹھنے کے ساتھ ساتھ ہر جگہ پر مشین کے استعمال کی صلاحیت پر سوال آسکتا ہے جب کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی نہیں روک سکتی زیادہ مشینوں سے ایک روز میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوگا اور مشینوں کی کسی وجہ سے مرمت الیکشن میں دھاندلی کا باعث بن سکتی ہے جب کہ ووٹر کی تعلیم اور ٹیکنالوجی بھی رکاوٹ بنے گی

Leave a reply