پاکستان مخالف فلموں کے مرکزی کردار،ممبربی جے پی سرکار،بالی وڈ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد

0
62

لاہور: نامور بالی ووڈ اداکار وسیاستدان سنی دیول اور نوجوت سنگھ سدھو کرتارپور راہداری کے افتتاح کے موقع پر کل پاکستان آئیں گے۔ اداکار سنی دیول کی پاکستان آمد کی تصدیق بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے گزشتہ روز کی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرتارپور راہداری افتتاح کی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے وفد میں سنی دیول بھی شامل ہوں گے۔ واضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔

سنی دیول (Sunny Deol) پیدائشی نام اجے سنگھ دیول (Ajay Singh Deol) ایک بھارتی فلم اداکار، فلمی ہدایت کار پروڈیوسر اور سیاست دان ہیں۔ وہ گورداس پور لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمان ہیں۔ بالی وڈ کے ساتھ ان کا 35 سال کا رشتہ ہے جہاں انہوں نے 100 سے زیادہ فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں دو مرتبہ قومی فلم اعزازات (بھارت) سے نوازا گیا اور دو مرتبہ فلم فیئر اعزازات سے بھی نوازا گیا۔ ان کی پہلی فلم امریتا سنگھ کے ساتھ 1982ء میں بیتاب آئی۔ یہ امریتا کی بھی پہلی فلم تھی۔ وہ اس فلم کے لیے فلم فیئر اعزاز برائے بہترین اداکار کے نامزد ہوئے۔ اس کے بعد جیسے ان کی زندگی بہار آگئی اور 1980ء اور 1990ء کی دہائی میں انہوں نے ایک کے بعد ایک بہترین فلمیں دیں۔

معتبر ذرائع کے مطابق سنی دیول جہاں کرتارپورراہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آرہے ہیں وہاں وہ اپنے دیگرہم وطن بھارتیوں کی مانیٹرنگ کی بھی کوشش کریں‌ گے ، سنی دیول نے 100 سے زائد فلموں میں کام کیا ہے ان میں 6 فلمیں خصوصی طورپر پاکستان مخالف بنائی گئیں ہیں‌جبکہ ایک درجن سے زائد فلموں میں جزوی طور پر پاکستان مخالف کردار بھی اداکیے

بھارت میں سنی دیول کی مقبولیت کا راز بھی پاکستان مخالف انتہاپسندانہ سوچ ہے ، اپنے حلقہ انتخاب میں‌سنی دیول نے پاکستان مخالف الیکشن کیمپین بھی چلائی تھی ، دوسری طرف بعض مبصرین کا کہنا ہےکہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا سنی دیول پر بھی کامیاب وار ہوسکتا ہے ، یہ بھی ممکن ہےکہ سنی دیول بھی نوجوت سدھو کی طرح پاکستان کا صاف شفاف چہرہ لے کر بھارت واپس جائیں تو پھر ایک نئی تحریک پیدا کردیں جسے بھارت سالوں سے دبانے کی کوشش کررہا ہے،

جہاں‌تک سنی دیول کی پاکستان مخالف فلوں کاتعلق ہے تووہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ، بالی وڈ سے لیکر ہالی وڈ تک ہرکوئی جانتا ہے کہ سنی دیول کےدل میں پاکستان دشمنی کوٹ کوٹ کر بھری ہے اور اسی پاکستان دشمنی کی بنیاد پر اس نے انتہاپسند ہندووں سے ووٹ لیا ہے، بہر کیف فی الحال کرتاپورراہداری کے افتتاح کے موقع پر سنی کا آنا کن مقاصد کی تکمیل کا حصول ہے ، اس پر قبل از وقت بات کرنا مناسب نہیں، یہاں‌یہ بات ضرور واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس اداکار کی وہ کون کون سی چند پاکستان مخالف فلمیں ہیں جن کی وجہ سے پورے بھارت میں پاکستان مخالف زہر پھیلانے میں‌اہم کردار ادا کیا ، ان فلموں میں سے 6 مشہورفلموں کا مختصرسا ذکر کرنا ضروری ہے

پاکستان کا دورہ کرنے والے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور معروف بالی وڈ اداکار سنی دیول پاکستان کو ایک نہیں چھ۔ چھ مرتبہ پردے کی سکرین پرپاکستان پر حملہ آور ہوچکے ہیں، اوریہی ان کی شہرت کا راز بھی ہے،

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اب لیڈر بن گئے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چرچا ہے کہ اگر وہ انتخابات جیت جاتے ہیں اور بی جے پی حکومت آئی تو سنی کو سیدھا وزیردفاع بنا دیا جائے گا۔ ایسا کہنے کی وجہ یہ ہے کہ فلمی پردے پر سنی دیول نے اکثر پاکستان کو دھول چٹائی ہے اور ان فلموں کو دیکھ کر آج بھی منھ سے نکل جاتا ہے۔۔ جے ہند۔۔۔

سنی دیول نے سب سے پہلے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجائی تھی۔ 1997 میں آئی پی دتہ کی سپر ہٹ فلم بارڈر سے۔ اس فلم میں وہ میجر کلدیپ سنگھ چاندپوری کے کردار میں تھے اور فلم کے کلائمیکس میں جس طرح وہ اکیلے پاکستانی فوج کے ٹینکس کو ختم کرتے ہیں وہ مناظر آج بھی جوش جگا دیتے ہیں۔

سنی اور پاکستان کا دوسری مرتبہ آمنا سامنا ہوا انل شرما کی سپرہٹ فلم’غدار’سے۔ اس فلم میں اپنی معشوقہ کو واپس لانے کیلئے اکیلے پاکستان جاکر ہینڈ پمپ اکھاڑنے والے سنی سیول کو ہندستان میں محب وطن کا نام کا عنوان مل گیا تھا اور لوگوں نے اس فلم کے ڈائیلاگ رٹ لئے تھے،

سال 2002 میں آئی فلم ‘ماں تجھے سلام’ جب رلیز ہوئی تو ہندستان اور پاکستان کے درمیان حالات کشیدہ تھے۔ اس فلم کا ڈائیلاگ ‘دودھ مانگوگے تو کھیر دیں گے، کشمیر مانگو گے تو چیر دیں گے’ ہر دیوار پر لکھا نظر آتا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=LOl9OfirP-g

سنی نے 2007 میں قافلہ نام کی فلم سے ایک مرتبہ پھر پاکستان اینگل کو بھنانے کی کوشش کی۔ اس مرتبی وہ بری طرح ناکام رہے اور قافلہ سنی کی سب بڑی فلاپ فلموں میں سے ایک رہی۔

https://www.youtube.com/watch?v=xqdg-PNh2NM

اس فلم میں سنی دیول ایک گیسٹ ہاؤس کے کردار میں تھے۔ ونگ کمانڈر ابھینندن کی طرح وہ اس فلم میں ایک وار ہیرو کی طرح موجود تھے اور اپنے بھائی بابی دیول کی شہادت کے بعد اکیلے رہتے تھے۔

اس فلم میں سلمان خان ، سہیل خان ، سنی دیول ، بابی دیول جیسے نا، ہونے کے بعد بھی ناظرن نے اس فلم کو پسند نہیں کیا تھا۔

پاکستان مخالف  بی جے پی لیڈر بالی وڈ اداکار کی پاکستان مخالف فلموں کے تذکرے بہت مشہور رہے ہیں ،پاکستان کے معروف صحافی حامد میر بھی اپنے پروگرام میں سنی دیول کی پاکستان مخالف فلموں پر اپنی ہمدردیاں سنی دیول کے پلڑے میں ڈال چکے ہیں

Leave a reply