
بالی وڈ کے بھائی سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 اگلے ماہ 10 اکتوبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے، اس میں سلمان خان کے ساتھ کترینہ کیف بھی اہم کردار ادا کررہی ہیں، کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو محب وطن ہے لیکن اسکو غدار قرار دیدیا گیا ہے اور وہ شخص اپنے بیٹے کو بتانا ہے کہ ایسا نہیں ہے بلکہ اس چیز کو ثابت کرنے کےلئے محنت کرتا ہے۔ اس فلم کا حال ہی میں ٹریلر ریلیز ہوا ہے، سنیل شٹی نے ٹریلر دیکھ کر فلم کی حد درجہ تعریف کی ہے اور ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے اسے بلاک بسٹر قرار دیدیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ سلمان خان آپ طوفان ہیں۔ فلم کے ٹریلر کو مجموعی طور ہر بہت اچھا ریسپانس ملا ہے۔
”حال ہی میں شاہ رخ خان کی فلم جوان سپر ہٹ ہوئی ہے اس سے پہلے پٹھان سپر ہٹ ہوئی لہذا اب سلمان خآن کی فلم سے بھی اسی قسم کی امیدیں کی جا رہی ہیں کہ یہ سپر ہٹ ہو گی ”، شاہ رخ خان اور سلمان خان چونکہ بولی وڈ کے سب سے پیارے خانز سمجھے جاتے پیں اس لئے انک فلموں سے شائقین کو بہت زیادہ توقعات ہوتی ہیں، امید کی جا رہی ہے کہ ٹائیگر 3 بھی ریکارڈ توڑ بزنس کریگی۔