
اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ ان کی اور ان کے شوہر حسن کی ملاقات کیسے ہوئی. انہوں نے کہا کہ حسن ایک ایڈورٹائزنگ ایجنسی میں کام کرتے تھے ، ان کی ایڈورٹائزنگ ایجنسی ایک شو لاہور میں آرگنائز کروا رہی تھی ، میں اس شو کی ماڈل تھی ، میں ریہرسل کے دن پہنچ نہ سکی ، جس دن شو تھا اسی دن میں کراچی سے لاہور آرہی تھی، اسی جہاز میں حسن اور اسکی باس بھی بیٹھے ہوئے تھے ، میں سو رہی تھی آنکھوں پر بڑے بڑے چشمے لگا کر ، حسن کو نہیں پتہ تھا کہ میں کون ہوں ان کی باس نے انکو بتایا کہ میں ایک ماڈ ل ہوں. اب میں سامان لینے کےلئے پہنچی تو وہاں حسن بھی کھڑے تھے مجھے لگا کہ مجھے دیکھ رہے ہیِں. میں نے شو کیا کراچی واپس چلی گئی ، حسن نے مجھے میسجز کرنا شروع کر دئیے . میں عموما اس طرح
کسی سے بات کرتی نہیں تھی ، لیکن حسن سے تین ماہ تک میسجز پر بات کی ، ساڑھے تین ماہ کے بعد کہا کہ اب ہم ملتے ہیں ، ملی حسن سے تو دیکھا کہ خوبصورت ہیں لیکن بلکی ہیں . انہوں نے ایک سال کے اندر خود سلم کیا . پانچ سال کی دوستی کے بعد شادی کی آج ہماری شادی کو 14 سال ہو چکے ہیں. دو بچے ہیںخوش ہیں ایک دوسرے کے ساتھ