
سنی دیول اور امیشا پٹیل کی جوڑی کو فلم غدر میں بہت زیادہ سراہا گیا. اس میں ان کی جوڑی کو دیکھ کر شائقین کو ایسا لگا کہ جیسے یہ ایک حقیقی جوڑی ہے. شائقین ان کو دوبارہ اور بار بار دیکھنا چاہتے تھے لیکن ایسا ممکن نہ ہو سکا تاہم اب کہا جا رہا ہےکہ فلم غدر کا سیکول بننے جا رہا ہے جس میںیہ دونوں ایک ساتھ دکھائی دیں گے.
لیکن اس سے پہلے اس فلم کو 4K ریزولوشن اور Dolby Atmos آڈیو فارمیٹ میں دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ممبئی میں گزشتہ روز اس فلم کی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا ور امیشا اور سنی دیول اس موقع پر ایک ساتھ
دکھائی دئیے. سوشل میڈیا پر اس ایونٹ کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ سنی دیول سینما ہال میں کھڑے ہیں اور وہ ہال میں موجود اپنے مداحوں کو اسی فلم کا ایک مشہور ڈائیلاگ سنا رہے ہیں. اور وہ ڈائیلاگ ہے’’ہندوستان زندہ باد ہے، زندہ باد تھا، اور زندہ باد رہے گا‘‘. اس موقع پر سنی دیول نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کے لئے کام کرتے رہیں گے. امیشا پٹیل نے بھی کہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ شائقین ان کی اور سنی کی جوڑی کو ایک بار پھر دیکھنا چاہتے ہیں.