سپارکو کے سائنسدان پاکستان کے مقامی روور کو چاند پر بھیجنے کے لیے تیار ہیں

پاکستان کی خلائی ایجنسی سپارکو نے چین کے ساتھ تاریخی قمری مشن کی شراکت داری کا اعلان کر دیا۔ترجمان کے مطابق سپارکوچین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ مل کر انقلابی قمری تحقیق میں حصہ لے گا،سپارکو نے چین کے ساتھ 2028 کے چانگ ای 8 قمری مشن کے لیے شراکت داری میں مقامی روور شامل ہو گا، پاکستان کا مقامی روور 2028 میں چاند کے جنوبی قطب کی کھوج کے لیے چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ بنے گا،سپارکو کا 35 کلوگرام وزنی روور، 2028 میں چانگ ای 8 مشن کے تحت چاند کی سطح پر اترے گا

چاند کا جنوبی قطب اس وقت خلائی تحقیق کے لیے انتہائی اہم مقام سمجھا جاتا ہے کیونکہ یہاں پانی کے ممکنہ ذخائر موجود ہیں جو مستقبل میں خلا کے مشنوں کے لیے ضروری ہوسکتے ہیں۔ 2028 میں چین کا چانگ ای 8 مشن اس علاقے میں تحقیق کرنے والا ہے،پاکستان کا مقامی روور اس مشن کا اہم حصہ ہوگا، جس کے ذریعے چاند کی سطح کی تفصیلی تصویر حاصل کی جائے گی اور چاند کی مختلف سطحوں کی کیمیائی ساخت کا جائزہ لیا جائے گا۔

یہ شراکت داری چین اور پاکستان کے خلائی تعاون میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوگی۔ چین نے اپنی خلائی ٹیکنالوجی اور تحقیق میں عالمی سطح پر بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں، اور پاکستان کے ساتھ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے نئے امکانات کا دروازہ کھولے گا۔ پاکستان کو اس شراکت داری سے نہ صرف خلائی تحقیق کے میدان میں اہم تجربات حاصل ہوں گے بلکہ پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی میں بھی نئی پیشرفت ہوگی۔چاند کے اس مشن میں سپارکو کا حصہ بننا پاکستان کے خلائی پروگرام کی ایک بڑی کامیابی ہے اور یہ ملک کی خلائی تحقیق میں عالمی سطح پر اس کی موجودگی کا مظہر ہے۔

چاند کے جنوبی قطب کی تحقیق کے نتائج خلا کی دیگر مشنز کے لیے اہم ہو سکتے ہیں، خصوصاً اگر یہاں پانی کے ذخائر کی تصدیق ہوتی ہے تو یہ مستقبل میں خلا میں انسانوں کی آبادکاری کے لیے اہم ثابت ہو گا۔ اس تحقیق سے خلا کے مشنوں میں درکار توانائی کے وسائل کی فراہمی کے حوالے سے نئے دروازے کھل سکتے ہیں۔سپارکو اور چین کی مشترکہ کوششوں سے پاکستان کی خلائی ٹیکنالوجی کو ایک نیا عروج ملنے کی توقع کی جا رہی ہے، جس سے نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہو گا، بلکہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کے لیے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

آئی کیوب قمر کا مشن کامیاب،چاند سے پہلی تصویر موصول

تین مئی کو پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کےمدار کی طرف روانہ ہواتھا

حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ

معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،

سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟

ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

Shares: