افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک کی فلم سپر پنجابی جو کہ تین مارچ کو ریلیز ہونے جا رہی تھی اس کی ریلز کو موخر کر دیا گیا ہے. افتخار ٹھاکر اور صفدر ملک نے آج لاہور میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کی اور اس میں اعلان کیا کہ ہم فلم تین مارچ کو ریلیز نہیںکرنے جا رہے کیونکہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں ہیں اور ویسے بھی پی ایس ایل چل رہا ہے لوگوں کی ساری توجہ پی ایس ایل کیطرف ہو گی ایسے میں فلم لگانا دانشمندانہ فیصلہ نہ ہو گا. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی ریلیز سے پہلے ہی فائدے میں ہے. یہ فلم ہر خاص و عام کے لئے بنائی گئی ہے. ہم نے
جدید سینما کی بنیاد رکھی ہے فلم کی کہانی اور سکرپٹ نہایت ہی مضبوط ہے. ہم نے فلم پر بہت محت کی ہے. اس لئے چاہتے ہیں کہ کسی ایسے وقت پر ریلیز ہو جس میں سب اس کو دیکھیں. انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ پاکستان میں اچھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں اور شائقین سینماز کا رخ کرنے لگ گئے ہیں. افتخار ٹھاکر نے کہا کہ سپر پنجابی میں ہم نے ایک ایسے موضوع کو ہائی لائٹ کیا ہے جو کہ وقت کی ضرورت ہے. اس فلم کی ریلیز کی نئی تاریخ کا اعلان بہت جلد کریں گے.