سپریم کورٹ بارایسویسی ایشن نے میڈیا اتھارٹی بل مسترد کردیا،صحافیوں کی حمایت کا اعلان

0
22

اسلام آباد:سپریم کورٹ بارایسویسی ایشن نے میڈیا اتھارٹی بل مسترد کردیا،صحافیوں کی حمایت کا اعلان،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی طرف سے صحافیوں کی حمایت میں باقاعدہ ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے

 

اس اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بارمیڈیا برادری کے لیے تجویزکردی میڈیا اتھاڑی کے اس شکل میں قیام کے خلاف ہے ، بارکونسل ایسویسی ایشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس اتھارٹی کے قیام کے بعد صحافیوں کی آوازبھی چھین لی گئی ہے

 

اس اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم اس پالیسی کومسترد کرتی ہے اوراس اہم موقع پروہ صحافیوں‌کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے تاکہ اظہاررائے کی آزادی کومحفوظ رکھا جاسکے

یاد رہے کہ پاکستان بھر کی میڈیا اورسماجی تنظیموں نے اس اتھارٹی کے قیام کی مخالفت کی تھی اوراکثر نے مجوزہ آرڈیننس کو ’میڈیا پر حملہ‘ قرار دے کر وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ اسے فوری طور پر واپس لیا جائے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی اشین نے بھی حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو ان کا جائز حق دے

Leave a reply