سپریم کورٹ، ججز کی تعیناتی ،کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا
سپریم کورٹ،آئینی بینچ ججز کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کا معاملہ،ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کیس سماعت کے لیے نیا بینچ بنے گا.
ججز کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا آئینی بینچ ٹوٹ گیا،جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے دو ممبران بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے،جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ سماعت کی
دوسری جانب پاکستان تحریک نے سپریم کورٹ آئینی بنچ میں الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کیخلاف درخواست رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرنے کی غرض سے واپس لے لی، ریٹائرڈ ججز کی الیکشن ٹریبونل کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے ٹیک اپ کر لیا ہے اسلیے پی ٹی آئی نے فی الحال آئینی بنچ سے درخواست واپس لےلی۔بیرسٹر گوہر کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے درخواست واپس لے لی،سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، ہم یہ اعتراضات دور کر کے دوبارہ درخواست دائر کریں گے،