فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے پہ آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے،علی ظفر

ali zafar

تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی سماعت ہوئی ہے،کوئی کہتا تھا الیکشن ہو گا کوئی کہتا الیکشن نہیں ہو گا یہ ایک پریشانی کا عالم تھا،

علی ظفرکا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے واضح کر دیا انتخابات 90 روز میں ہی ہونا تھا،الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن شیڈول دے،سپریم کورٹ نے ہدایت دی ہے کہ چیف الیکشن کمیشن آج ہی صدر سے مشاورت کرے،سپریم کورٹ نے واضح احکامات دئیے ہیں کہ کسی نے خلاف ورزی کی تو وہ نتائج کا خود ذمہ ہو گا،سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والے پہ آرٹیکل 6 لگ سکتا ہے،پی ٹی آئی نے ہمیشہ انتخابات کی بات ہے،الیکشن کمیشن نے بھی کہا ہے کہ 11 فروری کو الیکشنز کروانے کے لئے تیار ہیں

واضح رہے کہ عام انتخابات میں کیس سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک تاریخ طے کرکے آئیں، اٹارنی جنرل آپ صدر سے ملاقات فکس کرائیں ،ہم سماعت کل تک ملتوی کرتے ہیں، جو بھی ملاقات کا نتیجہ ہوگا وہ آرڈرمیں شامل کرینگے، ہم دونوں آئینی ادراوں کے اختیار کم نہیں کررہے ہیں،ہماری گزشتہ سماعت کا حکم نامہ صدر کو دکھائیں،جو تاریخ دی جایے گی اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا، سپریم کورٹ بغیر کسی بحث کے انتخابات کا انعقاد چاہتی ہے،ہم امید کرتے ہیں عام انتخابات کی تاریخ طے کی جائیگی،اس بارے میں کل عدالت کو آگاہ کیا جائیگا،جو بھی طےہوگا اس پر تمام کے دستخط موجود ہونگے۔ایک دفعہ تاریخ کا اعلان ہو جانے پر تصور کیا جائے یہ پتھر پر لکیر ہو گی،تاریخ بدلنے نہیں دیں گے،ہم اسی تاریخ پر انتخابات کا انعقاد یقینی بنوائیں گے،عدالت اپنے فیصلے پر عمل درآمد کروائیگی ،سماعت کل تک ملتو ی کر دی گئی.

آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

Comments are closed.