سپریم کورٹ کے از نوٹس کیس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر

سپریم کورٹ کے از نوٹس کیس فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے سپریم کورٹ کے از نوٹس کیس کے لارجر بینچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی ہے،
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ کے 7 اپریل 2022 کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے اسد عمر نے یہ درخواست بابراعوان اور محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے جس میں عدالتِ عظمیٰ کے 5 رکنی لارجر بینچ کا 7 اپریل کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ قومی اسمبلی کو آرٹیکل 69 کے تحت ٹائم ٹیبل نہیں دے سکتی
گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی تا ہم عدالت کے فیصلے کو تسلیم کرتا ہوں، آج عمران خان نے یوٹرن لیتے ہوئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے،
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا ہے، اسمبلی کی تحلیل ختم کر دی گئی ہے قومی اسمبلی بحال کر دی گئی ہے تحریک عدم اعتماد برقرار رہے گی،فیصلے کے مطابق وفاقی کابینہ بحال کر دی گئی ہے صدر کا اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دے دیا گیا ہے ۔عدالت نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہو تو فوری وزیراعظم کو الیکشن کروایا جایے حکومت کسی صورت اراکین کو ووٹ دینے سے نہیں روک سکتی .
وزیراعظم عمران خان سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پریشان ہیں، ایک کے بعد ایک کوشش کرسی بچانے کی کر رہے ہیں مگر اب انہیں ہر طرف مایوسی دکھائی دے رہی ہے، تمام تر کوششیں ناکام ہو رہی ہیں اور اپوزیشن کا پلڑا ہر آئے روز بھاری پڑ رہا ہے، اپوزیشن اراکین کی تعداد بڑھ چکی ہے، عدم اعتماد کی کامیابی یقینی ہے، حکومتی اتحادی حکومت کا ساتھ چھوڑ چکے ہیں، تحریک انصاف کے کئی اراکین منحرف ہو چکے ہیں،یہ بھی خبریں آ رہی ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ممکنہ طور پر استعفیٰ دے دیں تا ہم اپوزیشن کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عمران خان استعفے دینے والے نہیں انہیں کل خود گھر بھیجنا پڑے گا
قومی اسمبلی اجلاس ملتوی ہونے کے بعد اسد قیصر کا اہم شخصیت سے رابطہ
اجلاس ملتوی ہونے کے بعد فواد چودھری کی سعد رفیق کے ساتھ گپ شپ
عدم اعتماد پر ووٹنگ، منحرف اراکین سے ووٹ دلوانے ہیں یا نہیں؟ اپوزیشن کا بڑا فیصلہ
عمران خان اب کس منہ سے یہ کام کرے گا؟ ریحام خان کی پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو
قومی اسمبلی ، اپوزیشن اتحاد کے کتنے اراکین اجلاس میں موجود؟
قومی اسمبلی اجلاس، ق لیگ دھوکہ دے گئی
آخری بال تک کھیلنے والا بنی گالہ کے کمرے میں چھپ گیا ہے،ن لیگی رہنما کا دعویٰ
بریکنگ،تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہو گی؟
قومی اسمبلی اجلاس دوبارہ شروع،اسد قیصر صدارت نہیں کر رہے
قومی اسمبلی میں آخری گیند عمران خان کی منتظر
https://baaghitv.com/imran-khan-ab-aikbaar-phir-faizyaab-hona-chahat-hay-bialwlal/