مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ،ملک ایک اور آئینی بحران سے دوچار

0
491
Supreme Court

مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا سنی اتحاد کونسل کے حق میں فیصلہ،ملک آئینی بحران سے دوچار ہو گیا

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا ہے. جس کے مطابق مخصوص نشستوں کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل کی درخواست منظور کر لی گئی ہے اور مخصوص سیٹیں تحریک انصاف کو دینے کا فیصلہ دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کی جانب سے اس فیصلے نے قانونی ماہرین کے مطابق آئینی بحران پیدا کردیا ہے – قانونی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ آئین سے تجاوز کے مترادف ہے- اب آئین کی شق 51 ڈی کی بھی ترمیم کرنا پڑے گی کیونکہ سنی اتحاد کونسل وہ جماعت ہے جس نے انتخابات میں حصہ ہی نہیں لیا نہ ہی ان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے درخواست جمع کرائی گئی- نہ ہی ان کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کیلئے کوئی درخواست آئی اور سب سے بڑھ کر سنی اتحاد کونسل اقلیتوں کو ٹکٹ ہی جاری نہیں کرتی نہ ہی ان کی جماعت میں کوئی اقلیتی رکن ہے لہٰذا ایسا کرنے سے آئینی بحران آئے گا۔

آزاد حیثیت سے منتخب ارکان پارلیمنٹ کو مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے سیاسی جماعت کا درجہ نہیں مل سکتا۔قانونی حلقے
قانونی حلقوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے معاملے میں، سپریم کورٹ کو آئین کی پیروی کرنی چاہئے تھی نہ کہ کسی مخصوص سیاسی جماعت یا کسی جماعت کی نام نہاد مقبولیت یا دباؤ میں آ کر فیصلہ کیا گیا.یہ نکتہ بہت اہم ہے کہ آزاد حیثیت سے منتخب ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کو کسی بھی قانون کے مطابق مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے ایک سیاسی جماعت کا درجہ نہیں مل سکتا۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے مخصوص سیاسی جماعت سوشل میڈیا پر ایک مدت سے متحرک تھی اور سماعت کے دوران ججز کے دیئے جانے والے ریمارکس کو تروڑ مروڑ کر ایسے پیش کیاجا رہا تھا جیسے ان کے ساتھ بے انصافی کی گئی ہے اور اب یہ فیصلہ ان کے حق میں ہی آنا چاہیے تھا – یہ مخصوص سیاسی جماعت کا پرانا وطیرہ ہے اس طرح کے حربے استعمال کرکے وہ ایک جانب فضا قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور دوسری جانب ججز کو بھی دباؤ میں لاتے ہیں جس کا نتیجہ آج سامنے آگیا ہے.

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں،پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

Leave a reply