سپریم کورٹ کا سعد رفیق کیس میں فیصلہ بڑا اھم ہے، شاھد خاقان عباسی

0
27

مسلم لیگ ن پریس کانفرنس: سپریم کورٹ کا سعد رفیق کیس میں فیصلہ بڑا اھم ہے. سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ایک ریاست چھوٹے لوگوں کو اس لئے عہدوں پر رکھتی ہے کہ ان کو استعمال کیا جاسکے.فیصلہ میں لکھا ہے اقتدار کی ہوس، اداروں پر قبضے اور اپنی تشہیر نے آئین و قانون کو پامال کرنے پر حکمرانوں کو مجبور کردیا ہے.فیصلے کے مطابق سعد رفیق کیس میں غیر ضروری حراست، بنیادی حقوق سے انکار اور آئینی حقوق سے اجتناب کیا گیا.سپریم کورٹ نے نیب کے کنڈکٹ کے بارے میں جو لکھا ہے اس کے بعد نیب کا ادارہ ختم ہوجانا چاہئے، فیصلے کے مطابق نیب کو اخلاقی قدروں، انسانی قدروں کا احترام نہیں، شاھد خاقان عباسی

نیب کیسز کا مقصد صرف حراساں کرنا، توہین اور ہتک کرنا ہے.ھمارا آئین کہتا ہے جب تک کوئی مجرم ثابت نہیں ہوتا وہ معصوم ہے. سپریم کورٹ کہتی ہے جب سے نیب بنا ہے سیاسی انتقام کا ہتھیار بنا ہوا ہے. فیصلے  کے مطابق نیب کی غیرجانبداری ختم ہوچکی ہے. نیب کا قانون کہتا ہے تیس دن میں ریفرنس دائر کرنا ہوگا  جس  کی  پامالی  کی  جاتی ہے. فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ نیب کے ہتھکنڈے ملک، معاشرے اور قانون کی پامالی کرتے ہیں.نیب چیرمین خود  سپریم کورٹ کے جج  رہے ہیں ان کو  اچھی طرح علم ہے  کہ عدالتی فیصلے کے مطابق انہیں کیا کرنا چاہئے. اعلی عدلیہ نے نیب کی حقیقت کو عوام کے سامنے ننگا کردیا ہے.عدالتی فیصلے میں نیب بارے یورپی کمیشن نے جو کہا وہ بھی لکھا ہے، شاھد خاقان

Leave a reply