سپریم کورٹ کے احکامات کے سامنے بزدار سرکار سرنگوں

0
23

سپریم کورٹ کے احکامات کے سامنے بزدار سرکار سرنگوں ہو گئی

پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کو بحال کر دیا ہے، اس ضمن میں نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوٹفکیشن میں اس بات کا حوالہ دیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی وجہ سے بلدیاتی ادارے بحال کئے جا رہے ہیں،بلدیاتی اداروں کی بحالی کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایک اجلاس میں ہوا،اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہر قدم آئین و قانون کی روشنی میں اٹھایا جائے گا

محکمہ بلدیات نے وزیراعلیٰ ٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ساتھ ایڈمنسٹریٹرز کے اختیارات بھی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے عدالت نے مارچ میں بلدیاتی ادارے بحال کر دئیے تھے اور مدت 31 دسمبر کو ختم ہو گی

گزشتہ روزلاہور ہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی تھی،لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے سپریم کورٹ سے بالاتر حکم جاری نہیں کر سکتے سپریم کورٹ ہی توہین عدالت پر فیصلہ کرے گی صرف سابق ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دے دیں گے ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ پیش ہو کر بلدیاتی اداروں کی بحالی کا پلان پیش نہیں کیا لاہورہائیکورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی

 

درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا درخواست گزاروں کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ پاکستان نے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا حکم دیا سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کے باوجود تاحال بلدیاتی اداروں کو بحال نہیں کیا گیا حکومت جان بوجھ کر عدالتی حکم پر عملدرآمد نہیں کررہی بلدیاتی اداروں کی عدم بحالی کے باعث عوامی مسائل حل نہیں ہو پا رہے،سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نا کرنا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے, عدالت حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کا حکم دے

کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

طیارہ حادثہ، رپورٹ منظر عام پر آ گئی، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سنئے مبشر لقمان کی زبانی اہم انکشاف

جنید جمشید سمیت 1099 لوگوں کی موت کا ذمہ دار کون؟ مبشر لقمان نے ثبوتوں کے ساتھ بھانڈا پھوڑ دیا

اے ٹی سی کی وائس ریکارڈنگ لیک،مگر کیسے؟ پائلٹ کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کاٹی؟ مبشر لقمان نے اٹھائے اہم سوالات

الیکشن کمیشن میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں، تقرریاں و تبادلوں کا سلسلہ جاری

پنجاب حکومت بلدیاتی الیکشن کب کروانا چاہتی ہے؟ الیکشن کمیشن کو بتا دیا

پنجاب کے وزیراعلیٰ بزدارہی رہیں گے،وزیراعظم کی اراکین اسمبلی کو بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کی ہدایت

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے پر پنجاب کی اہم شخصیت کو عدالت نے کیا طلب

بلدیاتی الیکشن اس برس نہیں بلکہ کب کروائیں گے؟ پنجاب نے الیکشن کمیشن میں دی تجویز

بلدیاتی ادارے بحال نہ کرنے سے متعلق کیس کی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

Leave a reply