سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

0
24

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اہم مقدمات کی سماعت

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 محمود آباد نالے کو چوڑا کرنے کا کیس پر سماعت ہوئی

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے محمود آباد نالہ کو چوڑا کرنے سے متعلق رپورٹ طلب کرلی،عدالت نے کے ایم سی کو حکم دیا کہ این ای ڈی یونیورسٹی سے فزیبلیٹی رپورٹ لے کر جمع کرائی جائے، چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو الگ ہی سے سنیں گے، کراچی میونسپل کارپوریشن نالوں کی توسیع سے متعلق درخواست دیں ،معاملہ دیکھیں گے،

قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منشیات رکھنے کے الزام میں نوکری سے برطرفی کیس کی سماعت ہوئی ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے پولیس اہلکار کی اپیل مسترد کردی ،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے موکل کا کیس مفاد عامہ کے زمرے میں نہیں آتا،جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے برطرفی کے خلاف محکمہ جاتی اپیل بھی دائر نہیں کی، وکیل نے عدالت میں کہا کہ موکل کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، انسپکٹر غلام عباس میمن سے جھگڑا ہوا،درخواست گزار نے کہا کہ جھگڑے پر حیدر آباد تھانے میں منشیات رکھنے کا مقدمہ درج کر دیا گیا،

قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اورنگی اور گجر نالہ کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا،عدالت نے تحریری حکم نامہ میں کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے متاثرین کی بحالی میں فنڈز کی کمی کا دعویٰ کیا ،فنڈز کی کمی سے متعلق سندھ حکومت کا موقف قابل قبول نہیں وزیر اعلیٰ سندھ متاثرین کی بحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں وزیر اعلیٰ سندھ اقدامات سے متعلق 2 ہفتے میں ابتدائی رپورٹ پیش کریں

قبل ازیں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں نسلہ ٹاورکیس ،مالکان اور الاٹیز کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئیں ،عدالت نے کہا کہ نسلہ ٹاور سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کمشنر کراچی کو 16 جون کے حکم پر عمل کرنے کا حکم دیا

@MumtaazAwan

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کلفٹن میں رفاعی پلاٹوں پر2 نجی اسپتالوں کی تعمیرکیس کی سماعت ہوئی،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کراچی بھر کے رفاعی پلاٹوں کی تفصیلات طلب کرلیں سپریم کورٹ نے ڈی جی کے ڈی اے ، ایڈمنسٹریٹر کراچی کو نوٹسز جاری کردیئے ،سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے تمام کنٹونمنٹس کو بھی نوٹسز جاری کردیئے سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹوں کی فہرست ، تعمیرات سے متعلق تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے ایس ٹی پلاٹس کے مقاصد اور تعمیرات سے متعلق رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی.

کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس

سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے

وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس

تجاوزات ہٹانے جائینگے تو لوگ گن اور توپیں لے کر کھڑے ہوں گے،آرمی کو ساتھ لیجانا پڑے گا، چیف جسٹس

سرکلر ریلوے، سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا،کہا جو بھی غیر قانونی ہے اسے گرا دیں

ہم نے کہا تھا کیسے کام نہیں ہوا؟ چیف جسٹس برہم، وزیراعلیٰ کو فوری طلب کر لیا

آپ کی ناک کے نیچے بحریہ بن گیا کسی نے کیا بگاڑا اس کا؟ چیف جسٹس کا استفسار

آپ کو جیل بھیج دیں گے آپکو پتہ ہی نہیں ہے شہر کے مسائل کیا ہیں،چیف جسٹس برہم

کس کی حکومت ہے ؟ کہاں ہے قانون ؟ کیا یہ ہوتا ہے پارلیمانی نظام حکومت ؟ چیف جسٹس برس پڑے

شہر قائد سے تجاوزات کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا حکم

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پرآپریشن کا آغاز،تاجروں کا احتجاج

سو برس بعد بھی قبضہ قانونی نہیں ہو گا،سپریم کورٹ کا بڑا حکم

ہزاروں اراضی کے تنازعات،زمینوں پر قبضے،ہم کون سی صدی میں رہ رہے ہیں ؟ چیف جسٹس

نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق نظر ثانی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا

Leave a reply