سپریم کورٹ میں بچیوں کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت رمضان کے بعد تک ملتوی کر دی گئی
سپریم کورٹ نے بازیاب بچیوں کو والدہ ڈاکٹر مہرین بلوچ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا سپریم کورٹ نے بچیوں کی ماہر نفسیات سے کونسلنگ بھی جاری رکھنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے بچیوں کے اغوا میں ملوث کرداروں کو سامنے لانے کا حکم بھی دیا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ کیس میں بچوں کے حقوق کا قانون واضح کرنا ہے،بچیوں کو 6 سال تک اغوا رکھ کر غلط کیا گیا، بچیوں کو 6 سال تک غائب رکھنا وڈیرا سسٹم میں ہوتا ہے، قانونی بالادستی رکھنے والے ملک میں وڈیرا سسٹم نہیں،
جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ اب تک کیس میں کیا پیش رفت ہوئی؟ ڈی آئی جی سندھ نے عدالت میں کہا کہ دو بچیوں کے اغوا میں والد سمیت 13 افراد نے اعانت کی،بچیوں کے والد نے جے آئی ٹی ختم کرنے اور میرے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی کے خلاف درخواستیں فوری طور پر واپس لیں،ڈی آئی جی نے بچوں کی بازیابی میں تمام کارروائی عدالتی حکم پر کی،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو والد سے فون پر بات اور ملنے کی اجازت دی جائے،وکیل علی احمد کرد نے کہا کہ والد بچیوں کا حقیقی سرپرست ہوتا ہے اس کے خلاف کارروائی نہ کی جائے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بہت جوشیلے ہیں تھوڑا جوش بچیوں کے بنیادی حقوق کیلئے بھی دکھائیں،
عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی
پابندیوں کے باوجود پاکستان روس سے تیل خرید سکتا ہے. امریکہ
نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی