سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر

0
26
arshad sharif

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

باغی ٹی وی: کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت 17 مارچ کو دن سوا گیارہ بجے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا۔

پنجاب اسمبلی کے انتخابات :حمزہ شہباز نے 3 حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

سماعت کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے اور آئی بی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیئے جبکہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور اطلاعات، شہید ارشد شریف کے اہلخانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی بینچ کا حصہ ہوں گے، جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اگرزمان پارک کراچی میں ہوتا توکب کے عمران خان گرفتار ہوچکے ہوتے، فاروق ستار

یاد رہے کہ کینیا میں صحافی ارشد شریف کو 22 اور 23 اکتوبر 2022 کی درمیانی شب گاڑی میں جاتے ہوئے کینین پولیس نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا کینیا پولیس کی جانب سے ارشد شریف کی موت کو شناخت کی غلطی قرار دے کر افسوس کا اظہار کیا گیا تھا۔

ایف آئی اے اور انٹیلی جنس بیورو کے افسران پر مشتمل ٹیم صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کے لیے 28 اکتوبر کو کینیا گئی تھی۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔

آج جو عمران کررہاہے ،ہم کرتے تو ہماری مائیں ہمیں تلاش کررہی ہوتیں- خالد مقبول

Leave a reply