سپریم کورٹ نظر ثانی کرتے ہوئے فیصلہ واپس لے سابق وزیراعلی حمزہ شہباز کی استدعا

0
23

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیخلاف پرویز الہی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے فیصلہ پر سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کر دی ہے اور استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ نظر ثانی کرتے ہوئے یہ فیصلہ واپس لے.

حمزہ شہباز نے نظر ثانی کی درخواست ایڈووکیٹ منصور اعوان کی وساطت دائر کی گئی، درخواست میں پرویز الہٰی اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو آئینی قرار دیا جائے۔

حمزہ شہباز نے نظر ثانی درخواست پر 12 رکنی فل کورٹ بنانے کی استدعا کی ہے، نظر ثانی درخواست پر آئینی نقطہ کی تشریح اور آرٹیکل 63 اے کی درخواستوں پر سماعت کیلئے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب قرار دے دیا تھا.

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست پرعدالت نے اپنے فیصلے میں مسلم لیگ ق کے مسترد ووٹوں کو شمار کرنے کا حکم دیتے ہوئے گورنر پنجاب کو ہدایت کی تھی کہ چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا تھا کہ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لے سکتے تو ان کی جگہ صدر پاکستان چوہدری پرویز الہیٰ سے حلف لیں۔

فیصلے میں مزید کہا گیا تھا کہ چیف سیکرٹری پنجاب پرویز الہیٰ کا بطور وزیر اعلیٰ نوٹیفیکیشن جاری کریں جبکہ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ تمام صوبائی مشیران اور معاونین خصوصی کو عہدے سے فی الفور ہٹایا جاتا ہے۔

Leave a reply