سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات بارے بڑا حکم دے دیا

0
22

سپریم کورٹ نے کراچی کنٹونمنٹ ایریاز کے تجاوزات کے متعلق بڑا حکم سنا دیا

باغی ٹی وی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے ‎کنٹونمنٹ بورڈز میں عسکری اداروں کی جانب سے کمرشل تعمیرات کارساز, شاہراہ فیصل, راشد منہاس روڈ پر قائم تمام شادی ہالز گرانے کا حکم دے دیا.

اس کے علاوہ ‎کالاپل پر قائم گلوبل مارکی سمیت کنٹونمنٹ ایریاز میں تمام سنیماز, کمرشل پلازے, مارکیٹس گرانے کا بھی حکم دیا ہے

جسٹس گلزار احمد نے برہم ہوتےہوئے ریمارکس دیے کہ ‎فوج کو کیا ہو گیا ہے, .‎کیا فوجیوں کا کام شادیاں کرانا ہے, کن کاموں میں پڑ گئے, اور ‎عدالت نے اٹارنی جنرل, تمام کنٹونمنٹ بورڈز کے چیف ایگزیکٹوز اور منتخب چئیرمینز کو طلب کر لیا ان کے علاوہ ‎اے ایس ایف, کے پی ٹی, پی آئی اے, سول ایوی ایشن, سمیت تمام اداروں کے سربراہان بھی طلب کیے گئے ..‎تمام اداروں کے سربراہان سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی.

جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ ‎ایک میجر بیٹھ کر مرضی کے فیصلے کرتا ہے, ‎شاہراہ فیصل پر دیواریں گرانے میں مشکل اس لیے ائی کیونکہ وہ ایک میجر کی خواہش پر بنی تھیں, ‎ایک میجر بیٹھ جاتا ہے اور جو اس کا دل چاہتا ہے کرتا ہے, میجر کی خواہش تھی کہ دیواریں بنا کر اشتہارات سے آمدنی حاصل کریں,

انہوں نے مزید کہا کہ ‎کیا ڈی ایچ اے والے سمندر کو امریکہ سے ملانا چاہتے ہیں, وفاقی نہ صوبائی یہاں حکومت ڈی ایچ اے والے کر رہے ہیں, ‎لاہور میں تو ڈی ایچ اے نے اتنی عمارتیں بنا ڈالیں بھارت تک جا پہنچے ہیں, ‎کیا ان کا کام یہی رہ گیا ہے,‎ڈی ایچ اے والے سمندر کو بھی بیچ رہے ہیں, ‎ان کا بس چلے تو یہ سڑکوں پر بھی شادی ہالز بنا ڈالیں,‎نیوی اور ائیرفورس کے اسلحہ کے قریب شادی ہالز بن رہے ہیں,
‎مہران بیس جہاں حملہ ہوا وہاں بھی شادی ہالز چل رہے ہیں, ‎اسلحہ ڈپو کے قریب کس طرح شادی ہالز بن سکتے ہیں, یہ کر کیا رہے ہیں,

Leave a reply