سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے متعلق حکم نامہ جاری کردیا .

0
22

سپریم کورٹ نے کراچی میں تجاوزات کے متعلق حکم نامہ جاری کردیا .حکم نامہ چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا .ہل پارک میں غیر قانونی تعمیر شدہ بنگلوز کے مالکان کی نظر ثانی کی درخواست مسترد کر دی گئی۔
اداروں کو ہل پارک کو اصل حالت میں بحال کرنے کا حکم دے دیا۔ رائل پارک پر تعمیر رائل ٹاور کا ملبہ ایک ماہ میں ہٹاکر پارک بنانے کا حکم رائل پارک کے الاٹیز کی رقم واپسی تک کریک شاپنگ سینٹر تحویل میں رکھنے کا حکم بھی دیا گیا۔ باغ ابن قاسم پر مسمار عمارت کے ملبہ کو اٹھا کر اطراف میں ہریالی کا حکم وائے ایم سی اے گراونڈ نجی این جی او کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔نسلہ ٹاور کے متعلق ایڈووکیٹ جنرل، ایس بی سی اے بورڈ آف ریونیو اور بلڈنگ کے اونر جواب جمع کرائے، حکم نامہ کراچی سرکلر ریلوے کے متعلق ایف ڈبلیو او کو عملی طور پر کام شروع کرنے کا حکم دیا گیا سرکلر ریلوے فیز 2 کو 9 ماہ میں مکمل کرکے اصل روٹ پر بحال کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔
گلشن اقبال پر قائم حاجی لیموں گوٹھ پر قائم نالہ سے تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دیا جبکہ کڈنی ہل پارک پر بنگلوں کی تعمیر پر ورکرز کو آپریٹو ہاووسنگ سوسائٹی کو نوٹس جاری کمشنر کراچی سے کڈنی ہل پارک پر قائم کچی آبادی کو مسمار کرنے کا حکم غیر قانونی شادی ہال کو مسمار کرکے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔ حکم نامہ پر عملدرآمد کے متعلق کمشنر کراچی سے جامعہ رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

Leave a reply