سپریم کورٹ نے رائل پام کنٹری کلب اراضی کس کے حوالے کر دی اہم فیصلہ آگیا

0
58

سپریم کورٹ نے معاہدہ کالعدم کرتے ہوئے رائل پام کنٹری کلب اراضی کو ریلوے کے حوالے کرنے کا فیصلہ دے دیا ، کمپنی کو تین ماہ کے اندر اندر اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے .

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نےرائل پام کنٹری کلب معاہدےکوکلعدم قراردےدیا اور اراضی پاکستان ریلوے کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے.عدالت نے تین ماہ کا وقت دیا ہے کہ اس مدت کے اندر اندر زمین ریلوے کے حوالے کی جائے اور پاکستان ریلوے کو حکم دیا ہے کہ وہ بہترین انتظامات کرے

خیال رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں احتساب کے قومی ادارے کی جانب سے رائل پام گالف کلب اسکینڈل کیس سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

نیب کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ 2001 میں پاکستان ریلوے نے لاہور میں نہر کنارے اپنے گالف کلب کی اراضی 33 سالہ لیز کے لیے پیش کش کی تھی، جس کے لیے متعدد کمپنیوں نے بولیاں جمع کروائیں تھی، جس میں نجی کمپنی میکس کورپس بھی شامل تھی، تاہم بولی کے عمل کے دوران لیز کے دورانیے کو غیر قانونی طور پر 33 سے بڑھا کر 49 سال کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پیش کش کی گئی کہ زمین کے رقبے کو بھی غیر قانونی طور پر ریلوے آفیسرز کالونی گرا کر 103 سے 140 ایکڑ کردیا گیا، لہٰذا پاکستان ریلوے کی زمین کا قیمتی ٹکرا غیر شفاف طریقے سے غیر قانونی طور پر لیز ہوا، جس کا مقصد غیر قانونی طریقے سے لیز رکھنے والے اور ایک نجی کمپنی مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کے مالک کو فائدہ پہنچانا تھا۔

نیب تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ ملزمان نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے 2001 میں تجارتی مقاصد کے لیے مین لینڈ حسنین پاکستان لمیٹڈ کو ریلوے گالف کلب کی 49 سالہ لیز اور 140 ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر دے کر مبینہ طور پر کرپشن کی، جس کی وجہ سے قومی خزانے کو تقریباً 2 ارب 20 کروڑ روپے کا نقصان ہوا۔

Leave a reply