سپریم کورٹ کاپاکستان بھرکے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم:بڑے بڑے انکشافات کی توقع

0
31

اسلام آباد :سپریم کورٹ کاپاکستان بھرکے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کا حکم:بڑے بڑے انکشافات کی توقع،اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے ملک بھر کے پولیس افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروانے کا حکم دے دیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے تمام آئی جیز کو ہدایت جاری کی ہے ملک کے تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کروائے اور ان کے تعلیمی ریکارڈ کی شفاف طریقے سے جانچ پڑتال کروائیں ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پولیس ریفارمز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیف جسٹس نے ہدایت جاری کی ہے کہ پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو ہدایات کی جائے کہ وہ جھوٹی ایف آئی آرز درج نہ کریں، دہشتگردی کے مقدمات کی فوری تفتیش ہونی چاہیے ،

چیف جسٹس نے کہا کہ متنازع مقدمات میں غیرضروری گرفتاریوں سے پرہیز کیا جائے ، پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کا اختیار صرف آئی جی کے پاس ہونا چاہیے ۔ دباؤ کے ذریعے تقرر و تبادلے پر پابندی ہونی چاہیے ۔ پولیس افسران کے بے جا سرکاری گاڑیوں کے استعمال پر پابندی ہونی چاہیے

دوسری طرف باغی ٹی وی ذرائع کے مطابق اگرسپریم کورٹ کے اس حکم پرعمل ہوجاتا ہے توپھربڑے بڑے انکشافات ہوں گے پی آئی اے کی طرح جعلی ڈگریاں سامنے ائیں گی اوارساتھ ہی ساتھ سیاسی کرداربھی سامنے آئیں گے جونااہل افراد کو بھرتی کروانے میں کامیاب رہے

Leave a reply