fbpx

آپ کہہ رہے تھے کہ عدالت بلائے اوقات یاد دلاوَں گا، اب ہمیں دکھائیں اوقات، سپریم کورٹ

آپ کہہ رہے تھے کہ عدالت بلائے اوقات یاد دلاوَں گا، اب ہمیں دکھائیں اوقات، سپریم کورٹ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں توہین عدلیہ کے ملزم مسعودالرحمان عباسی کی معافی مسترد کر دی گئی

سپریم کورٹ نے کہا کہ مسعودالرحمان پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کی جائے گی، مسعود الرحمان عباسی نے تحریری طور پر عدالت سے معافی مانگ لی . مسعود الرحمان نے عدالت میں کہا کہ میں عدالتوں اور اداروں کا احترام کرتا ہوں اور معافی مانگتا ہوں .جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ معافی مانگنے سے پہلے آپ کو سوچنا چاہیے تھا

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ، جسٹس مظاہر نقوی نے کہا کہ جو گفتگو آپ نے کی وہ کس کو متاثر کرنے کیلئے تھی؟ ایف آئی اے کھوج لگائے کس کے کہنے پر تقریر کی گئی؟ سوچے سمجھے منصوبے کے بغیر ایسی تقریر ممکن نہیں، سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا . جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا آپ سے پہلے بھی کسی نے ایسی تقریر کی تھی؟ مسعود عباسی نے کہا کہ لوگ کہ رہے تھے کسی چیف جسٹس نے اتنے سخت ریمارکس نہیں دیئے، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کہہ رہے تھے کہ عدالت بلائے تو اوقات یاد دلاوَں گا، عدالت نے بلا لیا ہے اب ہمیں اوقات دکھائیں، جس پر مسعود الرحمان عباسی نے عدالت میں کہا کہ غریب آدمی ہوں عدالت سے معذرت کرتا ہوں،

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ نے کس بنیاد پر چیف جسٹس کو سیکٹر انچارج کہا؟ چیف جسٹس پر حرام کی کمائی کا الزام کیسے عائد کیا؟ مسعود الرحمان عباسی نے کہا کہ عدالت سے پاوں پکڑ کر معافی مانگتا ہوں، جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آپ کو ایٹم بم اور میزائل ٹیکنالوجی کا تو بخوبی علم تھا، چیف جسٹس کا ایٹم بم اور میزائل سے کیا تعلق؟

چیف جسٹس گلزار احمد کے خلاف نازیبا تقریر کرنے والے پیپلز پارٹی پی ایس 114 سندھ کے رہنما مسعود الرحمان عباسی کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت پر عدالت نے ملزم نے تحریری جواب طلب کیا تھا

ریلوے کو ہم نے تباہ کیا 6 ماہ سے پہلے جو ریلوے میں ہورہا اس کا میں ذمہ دار نہیں ہوں : وزیر ریلوے

ریلوے کس کے دور میں اچھی رہی، سعد رفیق یا شیخ رشید؟ کمیٹی میں انکشاف

ٹرین حادثے میں 2 ریلوے اور 2 پولیس اہلکار بھی جاں بحق

حادثے کا شکار ہوئی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد کا حادثے کے بارے انکشاف

گزشتہ سماعت پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ مسعود الرحمان عباسی نے عدالت میں اپنی تقریر کو تسلیم کر لیا آپ نے تقریر ہوش و حواس میں کی تھی؟ جس پر مسعود الرحمان نے کہا تھا کہ ایسی بات نہیں ہے،

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ مسعود الرحمان عباسی کے غیر ذمہ دارانہ طرز عمل پر پارٹی رکنیت معطل کردی مسعود الرحمان عباسی کی ویڈیو دو منٹ 15 سیکنڈ پر مشتمل ہے،رپورٹ میں مسعود الرحمان عباسی کی تمام تفصیلات درج کی گئی ہیں اسکی گفتگو کی تمام تر تفصیلات سپریم کورٹ میں پیش کی گئی تھی