ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ

0
26

اسلام آباد :ظلم کی بھی کوئی حدہوتی ہے،تیزاب نہ پھینکتے گولی ماردیتے ، سریم کورٹ ظلم کے اس واقعہ کو برداشت نہ کرسکی تو پھرسخت اور ناقابل بیان ریمارکس دے دیئے ، سپریم کورٹ نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کی سزا برقراررکھی

"خداپاکستان کی حفاظت کرے”وزیراعظم شہید کردیئے گئے ، کب اور کہاں‌؟

ذرائع کےمطابق آج سپريم کورٹ نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے مجرم کی بریت کی درخواست خارج کر دی۔خاتون پر تیزاب پھینکنے کے مجرم علی اعوان کی بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران جسٹس منظور ملک نے ريمارکس ديے کیوں نہ مجرم کی سزا بڑھا دیں کيونکہ عورت پر تیزاب پھینکنے کا جرم انتہائی اذیت ناک ہے۔

رینجرز طلب ، احتجاج ختم، موٹروے ٹریفک کیلئے بحال،

جسٹس منظور نے ریمارکس دیے کہ خاتون کا چہرہ ضائع ہو جائے تو پھر اس کی باقی زندگی کیا ہے۔ وہ خاتون ہی نہيں رہتی۔ عورت پر تیزاب پھینکنے سے بہتر گولی مار دی جائے۔عدالت نے تيزاب گرد مجرم کی بریت کی درخواست خارج کرتے ہوئے 10 سال سزا کا فیصلہ برقرار رکھا۔یاد رہےکہ مجرم علی اعوان نے 2010 میں اسلام آباد میں شکیلہ نامی خاتون کے چہرے پر گھر میں داخل ہو کر تیزاب پھینک دیا

بھٹوکی نگری میں عام تعطیل،پی ٹی آئی اورجے یوآئی کی صلح ہوگئی

Leave a reply