سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ جاری، ہو گی اہم ترین مقدمات کی سماعت

0
31
supreme court

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کے لیے آئندہ ہفتے کی کازلسٹ اورججز روسٹرجاری کر دیا گیا

پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں آئندہ ہفتے 3بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے، بنچ نمبرایک چیف جسٹس گلزاراحمد،جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس مظہرعالم پرمشتمل ہوگا،بنچ 2میں جسٹس مشیرعالم اورجسٹس قاضی فائزعیسیٰ شامل ہوں گے،بنچ3جسٹس عمر عطا بندیال اورجسٹس قاضی محمد امین پرمشتمل ہوگا

نیب ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قراردینے کی درخواست پرسماعت پیرکوہوگی،شہبازشریف،خواجہ آصف اورقاسم سوری سے متعلق اپیلوں پرسماعت منگل کوہوگی،شوگرانکوائری کمیشن کی رپورٹ سےمتعلق فیصلےکےخلاف درخواست پرسماعت منگل کوہوگی،توہین آمیز ویڈیو از خود نوٹس کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

شوگر تحقیقاتی کمیشن،حکم امتناع آج ختم ہوگا،دو دن میں حکومت کیا کارروائی کرلے گی ،عدالت

الیکشن کمیشن کےممبران سےحلف نہ لینے والی درخواست پرسماعت منگل کوہوگی،سبزیوں اورپھلوں کی برآمدر وکنے سے متعلق کیس کی سماعت جمعرات کو ہوگی

کرونا نے یقننا ہم سب کی زندگی بدل دی ،ہمیں بھی کئی بار منہ چھپانا پڑتا ہے، جسٹس مشیر عالم

Leave a reply