سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے دو اہم کیسز سماعت کے لئے مقرر

0
22

سپریم کورٹ میں اگلے ہفتے دو اہم کیسز سماعت کے لئے مقرر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سابق جج جسٹس شوکت عزیز کی برطرفی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقررکر دی گئی

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 28 جنوری کو سماعت کرے گا، سپریم کورٹ نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

سابق صدر آصف علی زرداری کی 4 نیب ریفرنسز کراچی منتقلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی،سپریم کورٹ کا3 رکنی بینچ 27 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے آصف علی زرداری کے وکیل سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا

آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ نیب قانون کے سیکشن 16 اے کے تحت درخواست دائر کی ،ہمارا قانونی حق ہے کہ ریفرنسز کراچی کی احتساب عدالت منتقل کرنے کی درخواست دیں ،رجسٹرار آفس نے ہماری درخواست مسترد کر دی جس کے بعد نظر ثانی درخواست دائر کی ،

آصف زرداری کو کچھ ہوا تو حکومت کو نہیں چھوڑیں گے، پیپلز پارٹی کی دھمکی

جیل سے نکلنے کا بہانہ، سیاسی لیڈر ہوتے ہیں بیمار، باغی ٹی وی کی خصوصی رپورٹ

زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

جعلی اکاؤنٹس کیس میں کس نے پلی بارگین کے تحت 1 ارب 11 کروڑ کی پہلی قسط جمع کروائی، تہلکہ خیر انکشاف

حکومت کو نکالنے کیلئے سیاسی قوتوں کو آگے ہونا ہو گا، آصف زرداری

عبدالغنی مجید کو جیل کی بجائے کہاں منتقل کر دیا؟ جیل حکام نے کیا عدالت میں انکشاف

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Leave a reply