سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو
سورج گرہن پر اسلام ہماری کیا رہنمائی کرتا ہے؟ مولانا صہیب میر محمدی کی باغی ٹی وی سے گفتگو
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : معروف مذہبی سکالر قاری صہیب میر محمدی نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سورج گرہن اور چاند گرہن کے متعلق اسلامی نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہاکہ سور ج گرہن یا چاند گرہن اللہ کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور یہ کسی ایک کی موت یا زندگی کی وجہ سے نہیں ہوتا.انہوں نے کہا کہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ سلم کے بیٹے ابراہیم فوت ہوگئے تو لوگوں نے کہنا شروع کردیا کہ ان کی وفات کی وجہ سے چاند گرہن لگا ہے . تو اس پر اللہ کے نبی نے ارشاد فرمایا کہ یہ اللہ کی نشانیاں ہیں اور کسی کی موت و حیات کی وجہ سے یہ گرہن نہیںہوتا.
انہوں نے مزید کہا کہ جب چاند گرہن یا سورج گرہن ہوجاتا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا رویہ ہوتا یہ ہمارے لیے نمونہ ہے اور اس کو ایسے موقع پر اپنانا اہل ایمان کے لیے لازم ہے . ایک دفعہ جب سورج گرہن ہوا تو آپ بہت زیادہ خوف زدہ ہو گئے اور جلدی سے اپنے گھر والوں کی چادر لی اور صحابہ کرام کو کہہ دیا کہ آؤ .الصلاۃ جامعۃ…آو نماز پرھیں. اورجلدی سے نماز پڑھنے لگتے . اتنی جلدی کہ اپنی چادر لینا بھی یاد نہ رہا اور پھر آپ کو آپ کے گھر والوں کی چادر دی گئی ، اسی طرح جب بھی کوئی پریشانی ہوتی تو آپ نماز پڑھتے. اپنے غم و پریشانی کو ایسے دور فرماتے .
اسی طرح ہمارے جد امجد سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی بیوی کے ساتھ جب ظالم بادشاہ نے برائی کا ارادہ کیا تو آپ جلدی سے نماز پڑھنے لگے. آفاقی مصیبتوں کو دور کرنے کا علاج نماز ہے. ہمارے لیے بھی ایسے حالات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے ان حلالات میں نماز پڑھنی چاہیے