امریکہ میں بغاوت عروج پرہرطرف جیلاو گھیراو،توڑپھوڑ،تشدد قتل وغارت گری ائیرفورس کے بیس تک پہنچ گئی 2 اہلکارہلاک،کئی زخمی

امریکہ :امریکہ میں بغاوت عروج پرہرطرف جیلاو گھیراو،توڑپھوڑ،تشدد قتل وغارت گری ائیرفورس کے بیس تک پہنچ گئی 2 اہلکارہلاک،کئی زخمی ،اطلاعات کے مطابق امریکہ میں بغاوت عروج پرہے اورتازہ واقعہ میں امریکا کی ریاست ڈکوٹا میں ایئر فورس بیس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایئر فورس ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شمالی ڈکوٹا میں واقع گرینڈ فورکس ایئر فورس بیس میں صبح پیش آیا جس میں 319 ریکوننینس ونگ کے 2 ایئرمین ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے ہوئی اور اڈے موجود ہنگامی ٹیم نے موقع پر ایکشن لیا۔

سیاہ فارم برادری کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو پولیس گرفتار کر رہی ہے— فوٹو: اے ایف پی

بیس کے ترجمان نے بتایا کہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے کسی بھی سوال کا جواب دینا قبل از وقت ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اہلکاروں سے متعلق معلومات ان کے لواحقین کی اجازت کے بغیر فراہم نہیں کی جا سکتی۔وائٹ ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کا ایک منظر— فوٹو: اے ایف پی

واضح رہے کہ گزشتہ کے اوائل میں امریکی بحری اڈے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔مذکورہ واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا میں پیش آیا اور ریاست کے گورنر نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی بحری اڈے میں حملہ کرنے والا سعودی فضائیہ کا اہلکار تھا جو فوجی تربیت کے لیے امریکا میں موجود تھا۔

کولوراڈو میں مظاہرین کا احتجاج کے دوران ایک انداز— فوٹو: اے ایف پی

رون ڈی سنٹس نے تصدیق کی تھی کہ حملہ آور کی فائرنگ سے اب تک 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ چاروں افراد عام شہری تھے یا امریکی بحریہ کے اہلکار تھے۔

پنسلوینیا میں مظاہرین کی جانب سے نذر آتش کی گئی پولیس کی گاڑی سے شعلے بلند ہو رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

امریکی پولیس اہلکار کے ہاتھوں سیاہ فام جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے خلاف امریکا بھر میں پرتشدد مظاہروں اور جلاؤ گھیراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

نیویارک میں احتجاج کے دوران عوام نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر درج تھا کہ سیاہ فارم افارد کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

پیر کے روز ایک سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار نے اس کی گردن پر اس سختی سے اپنا گھٹنا رکھا ہوا تھا کہ وہ آخر کار سانس نہ آنے کی وجہ سے دم توڑ گیا تھا۔

پینسلویلیا میں مظہارین پولیس کی جانب سے کی جانے والی آنسو گیس کی شیلنگ میں شیل واپس پولیس کی جانب پھینک رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

امریکی ریاست مینسوٹا میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس نے اس وقت کورونا وائرس کے خطرے کے باوجود پورے امریکا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ 40 سے زائد شہروں میں کرفیو نافذ ہے۔

احتجاج کے دوران امریکا بھر میں بڑے پیمانے پر املاک کو نذر آتش کیا گیا— فوٹو: رائٹرز

امریکا میں لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں اور اس دوران مختلف شہروں میں بڑی بڑی دکانوں اور اسٹورز کو لوٹنے کے ساتھ ساتھ مشتعل مظاہرین کی جانب سے گاڑیوں سمیت دیگر املاک کو نذر آتش کردیا گیا۔

پینسلوینیا میں ہونے والے پرتشدد سے نمٹنے کے لیے پولیس کی معاونت کے لیے نیشنل گارڈز کو بھیج دیا گیا ہے— فوٹو: رائٹرز
لاس اینجلس میں احتجاج میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
لاس اینجلس میں احتجاج میں شریک افراد کو گرفتار کیا جا رہا ہے— فوٹو: اے ایف پی
کیلیفورنیا میں مظاہرے کے دوران مارچ میں شریک خاتون نے پلے کارڈ اٹھایا ہوا ہے— فوٹو: اے ایف پی
نیویارک میں احتجاج کے دوران عوام نے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس پر درج تھا کہ سیاہ فارم افارد کی زندگی بھی معنی رکھتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

Comments are closed.