سرپرائیز آنا شروع، بزدار کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

0
44

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ کا اہم موقف سامنے آ گیا

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی تمام قانونی ضابطے اور اسمبلی رولز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا، چودھری پرویز الہی کو سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد کے حوالہ سے بتایا تو چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ قانون کے مطابق ہی سب کچھ ہو گا

قبل ازیں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاورکا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار اراکین اسمبلی کیساتھ رابطے میں ہیں،اراکین کو ان پر اعتماد ہیں ،ہمارے نمبرز پورے ہیں،اپوزیشن منہ کی کھائے گی چودھری برادران جانتے ہیں کہ شریف برادران ماضی میں وعدہ خلافی کرتے رہے ہیں پوری امید ہے کہ ق لیگ ہمارے ساتھ رہے گی،ترین گروپ پارٹی کا حصہ ،وہ عدم اعتماد کی تحریک میں ہمارا ساتھ دیں گے پنجاب میں اپوزیشن کو سرپرائز دینے کیلئے ہمارے پاس بہت کچھ ہے ،

سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ یاد رکھیئے گا ، لوٹتے وقت تو چور اکھٹے ہوتے ہیں مگر بٹوارے میں لڑائی ہوگی یہ سب ہاریں گے اور جیت کپتان کی ہوگی ملک کی تقدیر بدلنے کو تیار ہیں آنے والا وقت بتائے گا،نوجوان فیصلہ کر چکے ہیں ،مارچ جلسہ کیمپین کا آغاز تھا اپوزیشن کو عوام نے ایک بار پھر رد کر دیا،

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہوچکی، وفاق اور پنجاب دونوں جگہ عدم اعتماد کامیاب ہو گی صوبے میں تحریک عدم اعتماد کامیاب کرانے کیلئے اپوزیشن کی تیاری مکمل ہے کسی امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی، عثمان بزدار کا عمران خان کے ساتھ جانا ضروری ہے

قبل ازیں اپوزیشن نے وزیراعلی ٰپنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے، عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی اپوزیشن نے نمبر گیم پوری ہونے پر تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ کیا ،تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے بعد عثمان بزدار اسمبلی تحلیل نہیں کر سکیں گے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی 14 روز کے اندر اجلاس بلانے کا پابند ہوگا

عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرواتے وقت ن لیگی اراکین نے سیکرٹری اسمبلی سے ملاقات کی، اس موقع پر اراکین اسمبلی کی چائے بسکٹ کے ساتھ تواضع کی گئی عدم اعتماد کی تحریک مسلم لیگ ن کے اراکین اسمبلی رانا مشہود ، سمیع اللہ خان ، میاں نصیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے جمع کروائی

ن لیگی رہنما ،رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی اجلاس کے لیے ریکوزیشن بھی جمع کروائی ہے جمع کروائی گئی ریکوزیشن پر 100 ن لیگی اور 6 پیپلزپارٹی اراکین کے دستخط ہیں ،تحریک عدم اعتماد پر 122 ن لیگ اور 6 پیپلزپارٹی کے اراکین کے دستخط ہیں، آئین کے مطابق 73اراکین کے دستخظ ضروری ہوتے ہیں،عثمان بزدار اور عمران خان کا جانا ٹھہر چکا ہے

سئنئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سرپرائز سرپرائز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی ، ابھی تو اور بھی بہت کچھ ہے

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 183 اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے ارکان کی تعداد165 ہے مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد 10 ،پیپلزپارٹی کے ارکان کی تعداد 7 ہے 5 ارکان آزاد اور ایک رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے، وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں قومی اسمبلی کا آج اجلاس ہونا ہے،تحریک انصاف سے نکلے ہوئے ترین اور علیم گروپ نے عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا لیکن وزیراعظم عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ نہیں مانے تھے، اب ن لیگ نے تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی ہے اپوزیشن کو یقین ہے کہ اب پنجاب میں ان کے نمبرز پورے ہیں اور اب بزدار بھی جائیں گے،

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اسپیکر اسدقیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا قومی اسمبلی اجلاس کےایجنڈے میں وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک شامل ہے۔عدم اعتماد تحریک کی اجازت ملنے پر قرارداد ایوان میں پیش کی جائے گی تحریک عدم اعتماد پر 152 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کا کامیاب یا ناکام بنانے کے لیے 172 ووٹ درکار ہیں نمبر گیم مکمل کرنے کے لیے اپوزیشن اور حکومت دونوں ہی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں تاہم ابھی تک اتحادیوں جماعتوں نے واضح طور پر کسی کا بھی ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا ہے

ن لیگ کا بھی لانگ مارچ کا اعلان، مریم نواز کریں گی قیادت،ہدایات جاری

گورنر راج کا مشورہ دینے والے شیخ رشید دوردورتک نظر نہیں آئیں گے،اہم شخصیت کا دعویٰ

اپوزیشن اراکین سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر پہنچ گئے

مریم اورنگزیب کو اسمبلی جانے سے روکا گیا،پولیس کی بھاری نفری تھی موجود

پی ٹی آئی اراکین واپس آ جائیں، شیخ رشید کی اپیل

پرویز الہیٰ سے پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی،بزدار سے ن لیگی رکن اسمبلی کی ملاقات

لوٹے لے کر پی ٹی آئی کارکنان سندھ ہاؤس پہنچ گئے

کرپشن مکاؤ کا نعرہ لگایا مگر…ایک اور ایم این اے نے وزیراعظم پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا

ہمارا ساتھ دو، خاتون رکن اسمبلی کو کیا آفر ہوئی؟ ویڈیو آ گئی

اللہ نے یہ اجازت نہیں دی اچھے برے کی جنگ ہوتوآپ کہیں میں نیوٹرل ہوں،،وزیراعظم

وفاقی دارالحکومت میں جلسوں کا موسم،سیکورٹی سخت،ٹریفک پلان بھی جاری

تحریک انصاف کا جلسہ،قافلوں کی آمد جاری،تاریخی جلسہ ہو گا،اسد عمر

مہنگائی مکاؤ مارچ مہنگائی کے کپتان سے نجات کا مارچ ہے،مریم اورنگزیب

اتحادیوں کو منانے کا مشن،حکومت متحرک، اہم ملاقاتیں طے

عمران خان کو کہہ دیا وقت سے پہلے الیکشن کرواؤ،شیخ رشید

10 لاکھ لوگوں کو اسلام آباد لانے کا خرچہ کون اٹھا رہا ہے ؟سینیٹر پلوشہ خان

ہنڈیا آدھی تو تقسیم ہوچکی،ابھی بہت سے ادا کار تبدیل ہونے ہیں،چودھری پرویز الہی

ہم سلیکٹڈ کے سامنے نہیں جھکیں گے ،بلاول

مہنگائی مکاؤ مارچ،مریم نواز نے نکلنے سے پہلے کیا کیا؟ تصاویر سامنے آ گئیں

تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل،جلد اچھی خبر آئے گی،وفاقی وزیر کا دعویٰ

زرداری بڑی بیماری،چیری بلاسم سے جوتا زیادہ چمکتا ہے، ڈیزل سستا ہوگیا ،وزیراعظم کا جلسے سے خطاب

Leave a reply