20 پریذائیڈنگ افسران سےمتعلق ایسےحیران کن تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گئیں

0
22

اسلام آباد:20 پریذائیڈنگ افسران سےمتعلق ایسےحیران کن تفصیلات سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گئیں ،اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 20 لاپتہ پریذائیڈنگ افسران کی لوکیشن کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے ریکارڈ میں بتایا گیا کہ پریذائیڈنگ افسران نے آر او آفس کیلئے متبادل اور لمبا روٹ استعمال کیا، جس سے ڈسکہ الیکشن مشکوک ہو گیا۔

یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ معاملے پر فیصلے کے لیے دستاویزات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے ۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ افسران کی مشکوک جگہ پر لوکیشن کے نقشہ جات بھی جمع کروا دیے ۔

الیکشن کمیشن نے بتایاہے کہ پی ٹی اے سے لوکیشن جیوفینسنگ کا ریکارڈ طلب کیا گیا ، جس کے بعد پی ٹی اے نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، گمشدہ ہونے والے پریذائیڈنگ افسران کی انتخابات کے دن نقل و حمل اور لوکیشن کو ٹریس کیا اور رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کروائی۔

پی ٹی اے کی رپورٹ میں حیران کن انکشاف یہ ہوا کہ 10 پریذائیڈنگ افسران نے آر او آفس پہنچنے کے لیے متبادل لمبا رستہ استعمال کیا، جس سے ڈسکہ الیکشن مشکوک ہو گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے سرپم کورٹ سے درخواست کی کہ اُن کی جمع کروائی گئی دستاویز کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا کر کوئی فیصلہ کیا جائے

دوسری طرف بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے الیکشن کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں اس بات کا امکان ہےکہ یہ فیصلہ اسجد ملہی کے حق میں ہوجائے

Leave a reply