سوشانت سنگھ راجپوت کے مداح نےچاند پر زمین خریدلی

برس 14 جون کو خودکشی کر کے موت کو گلے لگانے والے بھارتی نوجوان اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کے ایک مداح نے اپنے پسندیدہ اداکار کو فالو کرتے ہوئے چاند پر زمین خریدلی۔

باغی ٹی وی :سوشانت سنگھ راجپوت کا انتقال ہوئے کئی مہینے ہوچکے ہیں لیکن ان کے مداح ابی تک بھی اداکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ایک بھی موقع گنوا نہیں رہے ہیں-

ٹائمز آف انڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ایک ٹھیکیدار رام ودھوا نے چاند پر زمین خرید لی اس حوالے سے ان ملن گروپ کے مالک نندلال کے بیٹے نے کہا کہ وہ اپنے پسندیدہ اسٹار سوشانت سنگھ راجپوت سے متاثر ہوئے تھے جنھوں نے چاند پر اراضی خریدی تھی۔

رام ودھوا کا کہنا تھا کہ جب انھیں معلوم ہوا کہ ان کے پسندیدہ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت نے چاند پر اراضی خریدی ہے تو اس کے بعد انھوں نے بھی فیصلہ کیا کہ وہ بھی ایسا ہی کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جب انہیں اس کے بارے میں معلوم ہوا تو پھر انہوں نے اس بارے میں مزید معلومات جمع کرنا شروع کردیں جس کے بعد انھیں یہ بھی پتا چلا کہ بہت سے لوگوں نے چاند پر اراضی یو ایس سوسائٹی ’لونر لینڈ ریکارڈز ڈپارٹمنٹ‘ سے خریدی جس کے پاس اراضی کے فروخت کے حقوق ہیں۔

ودھوا کا کہنا تھا کہ جب اراضی کی خریدار کے طریقہ کار کا پتہ چل گیا تو انھوں نے ایک ایکڑ اراضی ایک ماہ کے فالو اپ کے ساتھ خریدی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ودھوا کی اراضی کا پتہ ہے D-6، کواڈرینٹ چارلی، لاٹ نمبر 1/02165 جو 001 ساؤتھ اسکوائر کے 001 اسکوائر ایسٹ پر لونر چارٹ کے ٹھیک شمال مغرب میں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھوں نے اپنی یہ اراضی اپنے اہل خانہ کے لیے خریدی ہے اور جب بھی انھیں موقع ملے گا تو وہ چاند پر ضرور جائیں گے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ راجپوت چاند پر زمین خریدنے والے پہلے بالی وڈ اسٹار تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.