عراق: ترک سفیر قتل کے سلسلے میں،1مشتبہ شخص کی نشاندہی کرلی گئی

0
44

عراقی شہر اربیل میں گزشتہ دنوں ایک ریستوران میں مسلح حملے کے مرتکب افراد میں سے ایک کی شناخت کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق کی کردی انتظامیہ سے وابستہ محکمہ پولیس کے مطابق، 1 ترک سفارت کار سمیت دو عراقی شہریوں کی موت کے موجب اس حملے میں مظلوم داع نامی شخص بھی ملوث ہے جو کہ سن 1992 میں ترک ضلع دیار بکر میں پیدا ہوا تھا۔

پولیس نے اس مشتبہ شخص کی تصویر بھی جاری کر دی ہے اور شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس شخص کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات اگر رکھتےہوں تو پولیس کو مطلع کریں۔

واضح رہے کہ کل عراق میں مسلحہ حملے کے دوران حملے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع موصول ہوئی تھی ۔کثیر تعداد میں سکیورٹی فورسز کو جائے وقوعہ کی طرف منتقل کر دیا گیا ہے۔

بعض ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کے مفرور ہونے کی وجہ سے اربیل میں داخلے و خروج کے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کے مالک کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق قونصل خانے کے عملے کے ریسٹورنٹ میں داخل ہونے کے بعد سول کپڑوں میں ملبوس اور دو عدد اسلحے سے لیس حملہ آور نے براہ راست قونصل خانے کے عملے کو ہدف بنا کر فائر کھول دیا۔

Leave a reply