اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث ملزمان گرفتار
وزیرداخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں حالیہ دہشت گرد حملے کے ملزمان گرفتارکرلیے گئے ہیں۔وزیرداخلہ نے کہا کہ ملزمان کے ہینڈلرز کو بھی پکڑ لیا ہے جبکہ4،5 لوگوں کو راؤنڈ اپ کیا ہے، حملےمیں ٹیکسی ڈرائیوربے گناہ تھا،اس کا کوئی قصورنہیں، ٹیکسی ڈرائیور کو ملزم نے ہائرکیا تھا۔
رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے میں ملوث یہ لوگ کرم سے چلے اور راولپنڈی میں ٹھہرے تھے۔خیال رہے کہ اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں ہونے والے خودکش حملے میں شہید اہلکار کے لیے شہدا پیکج اور ٹیکسی ڈرائیور کو ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اوکاڑہ :فوتگی پر آئے 2 جڑواں بچوں سمیت کمرے میں دھواں بھرنے سے 3 جاں بحق ،2 کی…
واضح رہے کہ 23 دسمبر کو اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ تھی اور چیکنگ چل رہی تھی کہ اسی دوران آئی ٹین فور میں پولیس اہلکاروں نے ایک مشکوک گاڑی کو تلاشی کے لیے روکا تو گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔
ملازمت سے فارغ کیوں کیا؟ ملازم نے فیکٹری کےمالک سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا، دھماکے میں گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہوا جبکہ 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دھماکے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے، تمام زخمیوں کو فوری طور پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
شوہر کے علاج کا جھانسہ دے کرغریب خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
بعد ازاں پولیس حکام نے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکے میں ہیڈ کانسٹیبل عدیل حسین شہید ہوئے۔