
بھارتی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد کنگنا رناوت نے سوشانت کی خودکشی کو قتل قرار دے کر اُن کے حق میں سب سے پہلے آواز اٹھائی اور بھارتی انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بات کی تھی۔
باغی ٹی وی : سوشانت سنگھ کی خود کشی کے بعد سب سے پہلے بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے سوشانت کی خودکشی کو قتل قرار دے کر اُن کے حق میں سب سے پہلے آواز اٹھائی اور بھارتی انڈسٹری میں اقربا پروری کے خلاف بات کی تھی جبکہ اس دوران کنگنارناوت کے خلاف بھی انڈسٹری کی متعدد معروف شخصیات آواز اٹھا رہی ہیں اور کنگنا کے خلاف ہو گئی ہیں کنگنا کے خلاف انڈسٹری اور میڈیا میں افواہیں بھی پھیلائی جا رہی ہیں ۔
سوشانت سنگھ کے خاندانی وکیل سے متعلق بھی افواہیں پھیلائی گئی کہ انہوں نے کہا ہے کہ کنگنا رناوت سوشانت کے حق میں بات کرنے کے بجائے اپنے ایجنڈے پر کام کر رہی ہیں –
جس کے بعد سوشانت کی بہن شویتا نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کو سوشانت کے لیے آواز اُٹھانے پر مشکلات سے لڑنے اور مضبوط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔
حال ہی میں سوشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کی جانب سے اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں سوشانت سنگھ کے وکیل ایک بھارتی نجی چینل کو انٹرویو کے دوران افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اُنہیں کنگنا رناوت سے کوئی مسئلہ نہیں ہے-
I salute each and every warrior of Bhai… you guys are our strength and real hero in every which way. Right now our goal should be to stay united for the right cause. Requesting unity and understanding. #Warriors4SSR #JusticeForSushant pic.twitter.com/7I8fkTgypZ
— Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirt) August 24, 2020
سوشانت کی بہن نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے حق میں لڑنے والے ہر ایک فرد کو سلام پیش کرتی ہیں، آپ لوگ ہر طرح سے ہماری طاقت اور حقیقی ہیرو ہیں۔ یہی وقت ہے کہ ہم سب آپس میں صحیح مقصد کے لیے متحد رہیں اور یہی ہمارا مقصد ہے-
سوشانت کی بہن شویتا کی اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کنگنا نے لکھا کہ بہت شکریہ شویتا دی، آ پ کے حوصلہ افزا لفظوں کے لیے آپ کا بہت شکریہ مشتبہ افراد دن بہ دن مزید سازشیں کررہے ہیں۔ میرے خلاف تمام افواہوں کو روکنے کے لئے آپ کا شکریہ۔
Thank you Shweta di… thank you for your kind words, the usual suspects are being mischievous, thank you for squashing all the rumours against me 🙏 https://t.co/pgasgh589I
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) August 24, 2020
کنگنا کے اس ٹوئٹ پر شویتا سنگھ نے بھی ٹوئٹر پر کنگنا رناوت کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ مضبوط رہو اور سوشانت سنگھ کے انصاف کے لیے لڑتی رہو۔
🙏❤️🙏 Stay Strong and Fight on! 🔱 https://t.co/4syvICi8mN
— Shweta Singh Kirti (@shwetasinghkirt) August 24, 2020