سوات موٹروے کا افتتاح وزیر اعظم کب کریں گے؟ اعلان ہو گیا

وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد سوات موٹروے کا افتتاح کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوات موٹروے کو عید سے قبل کھول دیا جائے. وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عید کے بعد موٹروے کا افتتاح کریں گے .وزیر اعلیٰ نے اجلاس میں مزید کہا کہ سوات موٹروے پر کام کا جائزہ لینے کیلیے بہت جلد خود دورہ کروں گا،انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ سیاحت کو فروغ دینے کیلیے موٹروے بنائی گئی ہے، سوات موٹروے سیاحتی مقامات تک رسائی کیلیے مرکزی کردار ادا کرے گی .سوات موٹروے چونتیس ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگی۔ سوات موٹروے کو پشاور اسلام آباد موٹروے پر صوابی کے قریب کرنل شیرخان انٹر چینج سے منسلک کردیا گیا ہے۔