سوئیڈن کے ایک اسکول میں 2 خواتین کا قتل،18 سالہ طالبعلم گرفتار
سوئیڈن کے شہرمالمو کے ایک اسکول میں 2 خواتین کوقتل کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے”بی بی سی” کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ جنوبی سویڈش شہر مالمو کے ایک سیکنڈری اسکول میں 50 سال کی دو خواتین "تشدد کا نشانہ” بننے کے بعد ہلاک ہو گئیں قتل کے شبے میں 18سالہ طالب علم کوگرفتارکرلیا گیا۔
تیونس میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکراگئیں،95 افراد زخمی
پولیس نے بتایا کہ جب وہ پہنچے تو ہنگامی خدمات نے سویڈن کے تیسرے سب سے بڑے شہر مالمو لاطینی اسکول میں دو افراد کو زخمی حالت میں پایا-
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین اسکول میں کام کرتی تھیں خواتین کوچاقو اورکلہاڑی کے وارکرکے قتل کیا گیا واقعہ کے وقت سکول میں 50 طلبا اوراساتذہ موجود تھےایمرجنسی سروسزکے مطابق واقعہ میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔
سویڈش میڈیا کے مطابق، مبینہ حملہ آور چاقو اور کلہاڑی سے لیس تھا کہا جاتا ہے کہ اس نے ایمرجنسی نمبر پر کال کی اور دو لوگوں کو مارنے کا اعتراف کیا۔
نانا کو نواسی پر ترس نہ آیا،ٹوکہ سے کاٹنے کی کوشش،تشدد،سفاکیت کی انتہا،ویڈیو وائرل
قبل ازیں کینیڈا کے شہر مسیساگا میں واقع مسجد میں ایک شخص نے کلہاڑی کے ذریعے حملے کر کے متعدد افراد کو زخمی کر دیا تھا
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے-
متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا تھا
دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی تھے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔ پولیس حملہ آور سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔