وزیراعظم سے غیرملکی وفد نے رات گئے اہم ملاقات

0
22

اسلام آباد:رات گئے غیر ملکی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات نے ہلچل مچادی ، اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سوئٹزرلینڈ کی ریاستی کونسل کے صدر کی ملاقات ہوئی، وزیراعظم نے جین رین فورنیر کو سوئس انتخابات کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دی۔

چیئرمین کے-الیکٹرک اکرام سہگل نے استعفیٰ دے دیا

وزیراعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خواہش ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں۔عمران خان نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ میں پارلیمانی روابط کا اہم کردار ہے، حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سوئس سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔

محمد آصف نےورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا شعبہ تیزی سے ترقی کررہا ہے۔عمران خان نے صدر سوئس ریاستی کونسل کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی اقدام سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس پاکستانی شوٹر غلام بشیر کی قسمت جاگ اٹھی ۔

سوٹزرلیند کی ریاستی کونسل کے نمائندہ وفد کو وزیراعظم نے بتایا کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و سلامتی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، بھارت عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے اور مواصلاتی رابطے منقطع ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم سے نشکام گروپ کے چیئرمین مہندر سنگھ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی تھی، وفد نے کرتارپور راہداری کھولنے پر وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا تھا۔

ابوبکر البغدادی کی بہن کے بعد اہلیہ بھی گرفتار، گرفتاری کا اعلان ترک صدر نے کیا

Leave a reply