سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات

0
39
سڈنی-میں-کورونا-لاک-ڈاون-پر-عملدرآمد-کو-یقینی #Baaghi

آسٹریلیا: سڈنی میں کورونا لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے سینکڑوں فوجی تعینات کر دیئے گئے ہیں-

باغی ٹی وی :غیر ملکی میڈیا کے مطابق وفاقی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ آسٹریلیا کی ریاست نیو ساﺅتھ ویلز کے دارالحکومت سڈنی میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں مدد کے لیے 300 فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

ریاستی وزیر برائے پولیس اور ہنگامی حالات ڈیوڈ ایلیوٹ نے کہا کہ سڈنی کے کچھ عوام سمجھتے ہیں کہ کورونا ضوابط پر عملدرآمد ان پر لاگو نہیں ہوتے ہیں لہذا اس اقدام کا مقصد ان کی اس سوچ کو بدلنا اور کورونا لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے۔

آسٹریلیا کی ڈیفنس فروس کی فوج کو پیر سے غیرمسلح گشت شروع کرنے سے قبل تربیت دی جائے گی عوم سے کہا گیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے دوران صرف بہت ضروری کاموں جیساکہ شاپنگ اور طبی علاج معالجہ اور دیگر ضروری کاموں کے علاوہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔

واضح رہے کہ این ایس ڈبلیو کے پولیس کمشنر مک فلر نے جمعرات کو وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے اے ڈی ایف کی مدد کی درخواست کے بعد کہا تھا کہ فوجیوں کی ضرورت ہے کیونکہ پولیس نے آنے والے دنوں میں سڈنی میں اپنی نفاذ کی سرگرمیوں کو بڑھایا ہے –

کمشنر فلر نے ایک بیان میں کہا ،اے ڈی ایف کی مدد پچھلے 18 مہینوں میں ضروری رہی ہے – خاص طور پر پچھلے سال کے سرحدی آپریشن کے دوران ، جاری ہوٹل قرنطینہ آپریشن اور پولیس آپریشن سینٹر میں لاجسٹک سپورٹ کے ساتھ فراہم کی جانے والی امداد میں ایے ایف ڈی نے اہم کردار ادا کیا-

بعد ازاں وزیر دفاع پیٹر ڈٹن نے تصدیق کی تھی کہ درخواست منظور کر لی گئی ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا آنے والے دنوں میں 300 تک دفاعی اہلکار تعینات کیے جائیں گے تاکہ این ایس ڈبلیو حکام کو کوویڈ 19 کی پابندی کے تعمیل کے اقدامات میں مدد دی جا سکے۔”

انہوں نے بتایا تھا کہ دفاعی ارکان جمعہ 30 جولائی کو تعیناتی شروع کریں گے تاکہ ہفتے کے آخر میں تربیت لیں اور پیر 2 اگست کو این ایس ڈبلیو پولیس کی ہدایت پر کام شروع کریں۔

Leave a reply