معصوم آصفہ بانو کیس، سید علی گیلانی کا انتہاپسند مجرموں‌ کوپھانسی دینے کا مطالبہ

0
26

حریت کانفرنس جموں‌ کشمیر کے چیئرمین سید علی گیلانی نے معصوم آصفہ بانو زیادتی اور قتل کیس میں مجرموں‌ کی پھانسی کا مطالبہ کیا اور پٹھان کوٹ عدالت کے فیصلہ پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بے گناہ معصوم بچی کو جس درندگی سے عصمت دری کے بعد قتل کیا گیا ،اُس نے ریاست کے عوام کو ہی نہیں، بلکہ پوری انسانیت کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے کہا کہ غریب اور مفلس طبقے سے تعلق رکھنے والے ان افراد کو ایک گہری اور سوچھی سمجھی سازش کے تحت وہاں سے بھگانے کے منصوبے پر عمل کرنے کیلئے ہولناک واردات انجام دی گئی جس سے پوری انسانیت شرمسار ہوکر رہ گئی ہے۔ انہوں‌ نے مطابلہ کیا کہ معصوم آصفہ بانوں‌ سے درندگی اور قتل کے مجرموں‌ کو فی الفور پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ ’’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاو‘‘ کے نعرے لگانے والے کمسن بیٹیوں کو زندہ درگور کرنے والوں کے ساتھ اس طرح کی رعایت کیسے برت سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ جس معاشرے میں ایک خاص طبقے کے افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے کو لاکھوں ووٹوں کی اکثریت سے پارلیمنٹ میں بھیجا جائے، اس پارلیمنٹ میں ایسے ہی قوانین بننے کی اُمید کی جاسکتی ہے۔

بزرگ کشمیری قائد سید علی گیلانی نے اس افسوسناک واقعہ کے اصل ماسٹر مائنڈ کو شک کا فائدہ دیے جانے پر بھی افسوس کا اظہا رکیا اور کہا ہے کہ کسی مجرم اور درندے کو کوئی رعایت نہیں‌ ملنی چاہیے.

Leave a reply