آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی کی طبیعت ناساز ہو گئ ہے جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کو منگل کو میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں منتقل کیا گیا ہے۔ سید علی گیلانی کو بھارت سرکار نے ایک لمبے عرصے سے اپنے گھر میں نظر بند کر رکھا ہے جو حیدر پورہ میں واقع ہے۔ سید علی گیلانی کے اہلخانہ کے مطابق انہیں پہلے صدر ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں طبی معائنے کے بعد انہیں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ صورہ میں داخل کروایا گیا ہے۔