کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کا سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم

0
26

اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پرانتہائی رنج وغم کا اظہارکیا ہے-

باغی ٹی وی : کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے ”ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے“کا نعرہ لگانے والے حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پرانتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں سب سے بڑا پاکستانی اب دنیا میں نہیں رہا۔سید علی گیلانی سب سے بڑے پاکستانی تھے ان کے الفاظ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے کشمیر وپاکستان کے ہر نوجوان کے دل پر نقش ہیں۔

مشترکہ تعزیتی پیغام میں کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی رہنماؤں ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، محمد سعد ارسلان صادق، طہ منیب،کاشف ظہیر،رضی طاہر،نوید احمد،شائستہ صفی،مخدوم شہاب الدین،ڈاکٹر اسامہ ظفر،عثمان جولاہاودیگر کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی اچانک رحلت نے کشمیر و پاکستان کو صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔

سید علی گیلانی علامہ محمد اقبال اور قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر تھے،انکی پوری زندگی جدوجہد آزادی میں گزری۔کشمیری سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھیں گے اور وہ دن دور نہیں جب آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔

اسلام آباد کشمیر یوتھ الائنس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ آج بمقام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں 2:30 بجے کشمیری بزرگ رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی-

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

Leave a reply