چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائری کمیٹی بنانے کا اعلان

0
62

وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر ، طاہر منظور چودھری، سابق عہدیداروں، ای گزیکٹو کمیٹی سے ملاقات کی ، لاہور چیمبر کے وفد کو کراچی پورٹ، پورٹ قاسم، گوادر کادورہ کرنے کی دعوت دیدی ،پاکستان کے چیمبرز، وزارت بحری امور اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں پر مشتمل ایڈوائری کمیٹی بنانے کا اعلان بھی کر دیا

وفاقی وزیر سید علی حیدر نے کہا کہ کمیٹی ڈیمرج اور دیگر مسائل حل کرے گی ، گوادر کے حوالے سے قوم کو جلد بڑی خوشخبری دیں گے۔بلیو اکانومی ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے:پاکستانی سرمایہ کاروں کو اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے: وفاقی وزیر کی جانب سے تمام بندرگاہوں پر فوری کلیئرنس کی یقین دہانی کروا دی ، بندرگاہوں سے متعلقہ مسائل حل کیے جائیں گے، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے وزیر اعظم عمران خان نے ایکسپورٹ سیکٹر پرخصوصی توجہ دی ہے، وزارت بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان خطے میں ٹرانزٹ ٹریڈ کا مرکز بن سکے۔

صدر لاہور چیمبر : میاں طارق مصباح نے کہا کہ کچھ شپنگ کمپنیاں مسائل پیدا کررہی ہیں، کنٹینرز ان پورٹس پر اتار دئیے جاتے ہیں جس سے کمپنیوں کو ڈیمرج اور دیگر مدات میں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔ٹرمینل چارجز میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے، اسی طرح پورٹ سٹوریج چارجز میں بھی بھاری اضافہ کیا گیا ہے جن میں کمی لانے کی ضرورت ہے۔

Leave a reply