fbpx

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پرو جیکٹس کا اجلاس

6 اپریل 2021ء میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پرو جیکٹس کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ، پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی پیکیج خالد مسرور شریک .وزیراعلیٰ سندھ نے سب مرین انڈر پاس کی لائن پھٹنے پر محکمہ بلدیات سے تفصیلات طلب کیں. وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کے ڈبلیو ایس بی نے پانی کی نئی لائن لگائی ہے. یہ لائن اب ٹھیک ہوگئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی. وزیراعلیٰ سندھ نے انڈرپاس کی بیوٹیفکیشن کی ہدایت دیدی .انڈرپاس کے ساتھ خلیق الزمان روڈ سے سن سیٹ کی طرف ٹرننگ کو جلد کھولا جائے، سب مرین انڈرپاس بشمول کنیکٹ روڈ 2.1 بلین روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ ناتھا خان پل یوٹرن پر 50 فیصد کام ہوچکا ہے 214.4 ملین روہے میں سے 143 ملین جاری ہوچکے ہیں کراچی زو کی تعمیرنو 391.943 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کی گئی ہے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ کراچی پیکیج کی بیشتر اسکیمز مکمل ہوگئی ہیں کراچی زو، ٹانک چورنگی سے سپر ہائی وے تک سڑک کی 574.175 ملین روہے، فلائی اوو ٹیپو سلطان، انڈرپاس حیدرعلی، انڈرپاس طارق روڈ انٹرسیکشن 1.88 بلین روپے کی لاگت سے مکمل ہوگئے ہیں اسٹیڈیم روڈ کی 693.505 ملین روہے، 12000 روڈ، پل کورنگی نمبر 2 اور کورنگی نمبر 5 کی تعمیر 2 بلین روپے میں مکمل ہوچکی ہے لی مارکیٹ کی سڑک 708 ملین روہے سے شروع کی گئی تھی اور 99 فیصد کام مکمل ہوا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ جو اسکیمز مکمل ہوگئی ہیں انکو نئے سال کے بجٹ بک سے نکال دیں. نئے سال کراچی میں نئی اسکیمز شروع کی جائیں گی، اسٹار گیٹ سے چاکرو نالا تک 198.8 ملین روہے کی لاگت سے اسٹروم واٹر ڈرین کی تعمیر کا کام 70 فیصد ہوچکا ہے، بلدیہ کو پانی کی سپلائی کیلئے پائپ بچھانہ 399.58 ملین روہے سے شروع کیا گیا ہے.یہ اسکیم 100 فیصد مکمل ہوشکی ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.