fbpx

کراچی والوں کے مسائل کا حل آزمائے ہوئے حکمرانوں کے پاس نہیں ہے ، سید مصطفی کمال کی انتخابی مہم زوروں پر

کراچی والوں کے مسائل کا حل آزمائے ہوئے حکمرانوں کے پاس نہیں ہے ، سید مصطفی کمال کی انتخابی مہم زوروں پر

باغی ٹی وی : کرچی اینے اے249 کی انتخابی مہم زوروں پر ہے . پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال حلقے کے اندر ہر جگہ جا کر عوام کو باور کرا ہے ہیں کہ اب وہ حکمرانوں کو چھوڑ کر انہیں موقع دیں کہ وہ آپ کے مسائل کو حل کر کے دکھائیں گے.ان کی آخری امید وہ ہیں . اپنے تازہ کارنر میٹنگ میں ان کا کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے بھی کراچی اور اہل کراچی کی خدمت کی تھی اور میری کارکرگی آپ کے سامنے ہے.

اس سے قبل سید مصطفیٰ کمال نے اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ہائی وے کو ڈبل کیرج بنانے کا مطالبہ پی ایس پی کے دیرینہ مطالبہ ہے۔ کوئٹہ میں پی ایس پی کے زبردست عوامی طاقت کے مظاہرے میں ڈبل کیرج ہائی وے کا مطالبہ دہرایا گیا جسکے باعث آج حکومت نے کراچی کوئٹہ ڈبل ٹریک ہائی وے کا ٹینڈر جاری کیا۔

انہوں نے کہا پاک سر زمین پارٹی حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کے ہر فرد کی جماعت ہے۔ ہم ہی جانتے ہیں کہ مسائل کو حل کیسے کرنا ہے۔ ہمارے علاؤہ پاکستان کے پاس اب کوئی دوسرا آپشن نہیں۔

سید مصطفیٰ کمال نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج ہائی وے کے کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ حکومت یقینی بنائے کراچی-کوئٹہ-چمن ڈبل کیرج کے دوران تعمیر میں کسی قسم کا کوئی سرکاری یا غیر سرکاری رخنہ نا ڈالا جاسکے۔

این اے 249ضمنی انتخابات، سید مصطفیٰ کمال کو بڑی عوامی حمایت حاصل ہو گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.