fbpx

سیدناصرحسین شاھ جوکھیو گوٹھ پہنچ گئے، ڈپٹی کمشنر اور روینیوں حکام سےتفصیلات طلب

کراچی:وزیر اطلاعات وبلدیات سندھ سیدناصر حسین شاہ، ممبر صوبائی قومی اسمبلی جام عبدالکریم، ممبر صوبائی اسمبلی سلیمبلوچ اور صوبائی اسمبلی ساجد جوکھیو متاثرہ گوٹھ کے علاقہ مکین سے ملنےسراج احمد گوٹھ پہنچ گئے
سیدناصرحسین شاہ نے علاقہ مکینوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل تفصیل سے سنے۔انھں نے یقین دلایا کہ کسی کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دینگےجو بھی زیادتی میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی.علاقہ مکینوں کے ساتھ ہیں،قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی.چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری نے اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی جانب سے خصوصی ہدایات پر آئے ہیں.گوٹھ میں آباد لوگوں کے جو بھی خدشات ہیں وہ دور کئے جائیں گے.ڈپٹی کمشنر اور روینیوں حکام سےتفصیلات طلب کی گئی ہیں.متعلقہ علاقےکے ایس ایچ او،مخیارکار اور اسسٹنٹ کمشنر کو عہدوں سے ہٹانے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں.
واضح رہے کہ پچھلے دنوں بحریہ ٹاؤن کراچی کی انتظامیہ نے بھاری مشینری اور مسلح افراد کے ہمراہ کراچی کے قدیمی گوٹھوں پر ایک بار پھر چڑھائی کردی تھی۔جس پر گوٹھ کمال خان جوکھیو گڈاپ میں مقامی افراد نے ممزاحمت کی تھی۔
تاہم بحریہ ٹاؤن کی جانب سے جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ کمال خان جوکھیو گوٹھ وہ ہی ہے جہاں دو ہفتے قبل خواتین بلڈوزرز کے سامنے آگئیں تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.