سید رفاقت علی گیلانی کے زیر قیادت کشمیری یکجہتی کیلئے ریلی نکالی

0
42

لاہور 05فروی:سیاسی معاون خصوصی برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی کی قیادت میں لیہ شہر سے آج کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی۔ریلی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ملازمین، دانشوروں،مفکروں اورمختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے ا فرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرانہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے میں امن کو داؤ پر لگا دیا ہے اور بھارتی اقدام سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید خوف و ہراس کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ سیکولر بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے اور پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت نے فوجی جارحیت کے ذریعے مقبوضہ و جموں کشمیر پر غیر قانونی قبضہ کیا۔ مودی سرکار نے گھناؤنے اقدامات کرکے جنت نظیر وادی کشمیر کو جہنم بنا دیا ہے اور بھارتی فوج نے کشمیری عوام کو آزادی کے اپنے پیدائشی حق سے باز رکھنے کیلئے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے ہیں۔بھارت نے ریاستی دہشت گردی کے ذریعے معصوم کشمیری عوام پر عرصہ حیات تنگ کر دیا ہے لیکن بھارت کا ہر حربہ کشمیری عوام کی آواز کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور مودی سرکار کا یہ فیصلہ انسانی حقوق پر کھلم کھلا حملہ ہے۔ انہو ں نے کہا کہ مودی سرکار کا یہ متنازعہ اقدام پاگل پن ہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ بھارت نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت سے انحراف کیا ہے۔ مودی سرکار کو نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا حساب دینا ہوگا۔ عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا اور بھارت کے متنازعہ اقدام کا نوٹس لینا ہوگا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بہن بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔ریلی کے اختتام پر کشمیریوں کی کامیابی اور بھارت کے تسلط سے آزادی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

Leave a reply