حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ وفات پاگئیں‌

0
28

کراچی:حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ وفات پاگئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق حروں کے روحانی پیشوا سید صبغت اللہ شاہ راشدی پیر صاحب پگارا کی اہلیہ کا رضا الہی سے کراچی میں وفات پاگئیں ہیں . کنگری ہاؤس کے ترجمان کلیم اللہ وسان کے مطابق مرحومہ برین ہیمریج کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

ترجمان کے مطابق پیر صاحب پگارا نےکورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر حُر جماعت اور دیگر افراد سوگواران سے اپنےگھروں میں رہ کر مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی ہے۔

مرحومہ کی نماز جنازہ آج (جمعہ) ادا کی جائے گی۔ مرحومہ کی تدفین کراچی کے مقامی قبرستان میں ہوگی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیر پگارا کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Leave a reply