ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھا گیا. نجم سیٹھی کا دعویٰ

0
30

ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران ٹیم ڈاکٹر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔

ایک ٹی وی شو میں سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخرزمان کو انجریز تھیں، فزیو ان کا علاج نہیں کرسکتا، بورڈ کے سربراہ رمیز راجہ نے لندن سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جاوید مغل کو اسکواڈ کے ساتھ بھیجا،مگر ورلڈکپ میں سینئر کرکٹرز، مینجمنٹ اور فزیو کلف ڈیکن کی ان کے ساتھ نہیں بنی،ڈاکٹر جاوید کو ایک طرف کرکے انجریز کا معاملہ فزیو کے سپرد کردیا گیا۔

ڈاکٹر نے رمیز راجہ سے شکایت کی کہ میں ڈریسنگ روم میں بھی نہیں آسکتا، یہ ٹینشن ساتھ چل رہی تھی، ڈاکٹر شاید شاہین شاہ آفریدی کو نہ کھلانے کا فیصلہ کرتے،یہ کوئی پیشہ ورانہ رویہ نہیں ہے، اسٹار بولر کے ساتھ ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا،اب شاید ان کو فٹ ہونے میں 2 سے 3ماہ لگ جائیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل بھی پاکستان نے 3ایونٹس میں شرکت کی مگر مڈل آرڈر کے مسائل حل نہیں ہوئے،یہی شبہات رہتے کہ چلیں گے یا نہیں،تجربے کی کمی تھی،اس لیے صورتحال کو کنٹرول کرنے والا کوئی نہیں تھا،اوپنرز فیل ہوئے تو لائن لگ گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ سیالکوٹ کے بنے فٹبال فیفا ورلڈ کپ میں استعمال ہوں گے
سونے کی آسمان کو چھوتی قیمتیں؛ غریب کیلئے شادی اب ایک خواب بن گئی
سعودی عرب کا پاکستان کے ساتھ آئی ٹی اور کمیونیکیشن میں تعاون کا عزم
انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے اسکور کیا تو آسانی سے جیت گئے، فائنل میں اوپنرزنے پرفارم نہیں کیا تو مڈل آرڈر بھی ناکام ہوئی،کئی پلیئرز کو ساتھ لے کر گئے مگر کھلایا ہی نہیں۔ سابق بورڈ چیئرمین نے کہا کہ لگتا ہے کہ سفارش بھی چل رہی ہے،ٹیم سلیکشن میں مداخلت رہی،لوگوں کے فیورٹس تھے،ہدایات صرف پی سی بی کے اندر سے نہیں باہرسے بھی آرہی تھیں،مسائل کا حل تلاش نہ کیا گیا تو کارکردگی میں تسلسل نہیں آسکے گا۔

Leave a reply